ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) نبی علیہ السلام کا اپنا خلیفہ صراحتًا نامزد نہ کرنے کی حکمت۔ حدیث بیان کرنے میں سب صحابہ سچے ہیں۔ حضرت عمر نے اپنے لیے عہدہ پسند نہیں فرمایا۔ رجم کے بارے میں خصوصی ہدایت۔ برطانیہ میں اَب تک بادشاہت ہے ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر٥٢ سائیڈ اے ( ١٩٨٥ ۔٩۔٢٧) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! جناب رسول اللہ ۖ کے ایک صحابی ہیں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ۔ جنہیں کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ۖ کے رازداں تھے۔ آپ بہت سی باتیں جو دُوسرو ں کو نہیں بتلاتے تھے وہ اِنہیں بتلاتے رہے۔ وہ ایک حدیث نقل کرتے ہیں کہ اپنا خلیفہ حتمی طور پر نامزد نہ فرمانے کی حکمت : صحابہ کرام نے عرض کیا یارسول اللہ ۖ لَوِاسْتَخْلَفْتَ اے اللہ کے رسول کسی کو خلیفہ بنالیتے اگر آپ اپنے بعد آنے والوں میں سے کہ یہ میرے بعد میری جگہ کام کرے گا تو کیسا ہوگا؟ یعنی بہت اچھا ہوگا ہماری سمجھ میں یہی آتا ہے کہ یہ بہتر ہوگا۔ اِرشاد فرمایا اِنِ اسْتَخْلَفْتُ عَلَیْکُمْ فَعَصَیْتُمُوْہُ عُذِّبْتُمْ اگر