ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007 |
اكستان |
|
بچی، اَرسل امین صاحب اور ذیشان امین صاحب کے جواں سال بھتیجے بھی گزشتہ ماہ وفات پاگئے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔ دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : کسی سے نکاح کرنا حرام ہوا، اُس کے یہ اسباب ہیں : (١) قرابت (٢) مصاہرت (٣) دو مُحرِموں کو نکاح میں جمع کرنا (٤) رضاعت (٥) کسی کے نکاح میں ہونا (٦) کسی کی عدت میں ہونا (٧) مرد کے نکاح یا عدت میں چار عورتوں کا ہونا (٨) دین کا اختلاف۔ -1 قرابت : مندرجہ ذیل قرابت داروں کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں : ١۔ اپنے فروع کے ساتھ یعنی اپنی بیٹی کے ساتھ اور پوتی پڑپوتی سکڑپوتی اور اِسی طرح نواسی وغیرہ کے ساتھ نکاح دُرست نہیں۔ ٢۔ اپنے اُصول کے ساتھ یعنی اپنی ماں نانی پر نانی اور دادی پڑدادی وغیرہ کے ساتھ نکاح دُرست نہیں۔ ٣۔ اپنے والدین کے فروع کے ساتھ یعنی اپنی بہنوں کے ساتھ اور اپنی بھتیجی بھانجی کے ساتھ اور اُن کی بیٹیوں کے ساتھ نکاح دُرست نہیں۔ ٤۔ اپنے اَجداد کی ایک پشت تک فروع یعنی پھوپھی و خالہ کے ساتھ نکاح دُرست نہیں۔ البتہ اُن کی بیٹیوں یعنی پھوپھی زاد اور خالہ زاد بہن کے ساتھ نکاح دُرست ہے۔ مسئلہ : مردوں کی طرح عورتوں کے لیے بھی اِن رشتہ داروں سے نکاح کرنا حرام ہے۔ مسئلہ : شرع میں بہن یا بھائی وہ ہے جو ایک ماں باپ سے ہوں یا اُن دونوں کا باپ ایک ہو