ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007 |
اكستان |
|
آہ فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی محمدعبد الستار صاحب قدس سرہ ( جناب مولانا غلام مصطفی صاحب قاسمی ) میرے ساقی تُجھے روئے گا زمانہ برسوں محفلِ علم میں گونجے گا فسانہ برسوں تیرے قربان تری خدمت دیں کے صدقے کیا فقاہت کا لُٹایا ہے خزانہ برسوں دیکھ کر حکمت و تدبیرِ خداداد تیری حاکمِ وقت بھی ڈھونڈے گا بہانہ برسوں وہ تیری چشم حسیں وہ کہ عجب نقش جبیں یاد آئے گا تیرا حسنِ یگانہ برسوں جاتے جاتے ذرا تم رُخ سے اُٹھادیتے نقاب یاد تڑپائے گی اَب روز و شبانہ برسوں تیری تصویر مُزَیّن تھی ہزاروں رنگ سے تیری تصویر کو ترسے گا زمانہ برسوں تیرے در تک ہمیں اے کاش رسائی ہوتی کاش ہوتا تیرے پہلو