Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007

اكستان

13 - 64
نہیں رہی تھی۔ موجودہ عناصر کا بڑا حصہ تقریبًا امن سبھا کا ممبر اور گورنمنٹ کا کلمہ پڑھنے والا تھا۔ ہم نے اسی بناء پر کبھی لیگ کی طرح رُخ نہیں کیا۔ 
٭  1936ء کے قریبی زمانہ میں مسٹر جناح نے لیگ کو زندہ کرنے کی کوشش کی۔ رُجعت پسند عناصر سے تنگ آگئے تھے اور انہوں نے جمعیة اور اَحرار اور دوسری ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد و اشتراک کیا۔ 
٭ مسٹر جناح نے 1936ء کے الیکشن کیلیے جمعیة علماء ہند سے اتحاد و تعاون چاہا۔ وہ زمانہ ولنگٹن کی حکومت کا تھا اور آزادی خواہ جماعتوں کی ہر قسم کی غیر قانونی جد و جہد پر سخت قانونی پابندیاں عائد تھیں۔ مسٹر جناح نے ہم سے چند گھنٹہ گفتگو کی اور درخواست پر زور دیا اور کہا کہ میں اِن رجعت پسندوں سے عاجز آگیا ہوں اور اِن کو رفتہ رفتہ لیگ سے خارج کرکے آزاد خیال ترقی پسند لوگوں کی جماعت بنانا چاہتا ہوں، تم لوگ اِس میں داخل ہو جائو۔ ہم نے عرض کیا کہ اگر آپ اُن لوگوں کو خارج نہ کرسکے تو کیا ہوگا؟ تو فرمایا کہ اگر ایسا   نہ کرسکا تو میں تم لوگوں میں آجائوں گا اور لیگ کو چھوڑدوں گا۔ اس پر مولانا شوکت علی مرحوم اور دیگر حضرات نے اطمینان کیا اور تعاون کرنے پر تیار ہوگئے۔ چنانچہ ہم نے پورا تعاون کیا اور تقریبًا پونے دو مہینہ کی  رُخصت بوضع تنخواہ دار العلوم سے لی اور اتنی جد و جہد کی کہ ایگریکلچرسٹ پارٹی اور دوسرے رجعت پسند اُمیدواروں کو شکست ہوئی اور تقریبًا تیس یا اِس سے زائد ممبر لیگ کے کامیاب ہوگئے جس پر چودھری     خلیق الزماں نے مجھ کو خط میں لکھا کہ تیس برس کی مردہ لیگ کو تونے زندہ کیا۔ ہم نے لیگ کا تعارف عام مسلمانوں سے کرایا اور لیگ کی آواز کو ہر ہر جگہ پہنچادیا۔ اُس وقت مسٹر جناح نے جمعیة کا تیار کردہ مینو فسٹو  قبول کیا اور اِسی کو ''تیج'' میں شائع کیا جس کی پہلی دفعہ یہ تھی کہ اسمبلیوں اور کونسلوں میں اگر کوئی خالص مذہبی مسئلہ پیش ہوگا تو جمعیة علماء ہند کی رائے کو خاص وقعت اور اہمیت دی جائے گی۔ 
مگر افسوس ہے کہ لیگ نے کامیاب ہونے کے بعد پہلے ہی اجلاس لکھنؤ میں اپنے عہود اور اعلانات  کو توڑدیا اور اُن رجعت پسند خوشامدی انگریز پرست لوگوں کو لیگ پارٹی میں داخل کرنے کی خواست گار پُر زور طریقے پر ہوئی جن کو خارج کرنے کا اعلان کیا تھا اور اُن کی پُرزور مذمت کررہے تھے اور جن کے متعلق ہر  شخص کو معلوم تھا کہ ہمیشہ اِن کی زندگی قومی تحریکات کی مخالفت اور انگریز پرستی میں گزری ہے، اِن سے وہی  کہا گیا کہ آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ اِن لوگوں کو نکال دیا جائے گا۔ آج اِن کو لیگ میں لانے اور پارٹی میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 اپنا خلیفہ حتمی طور پر نامزد نہ فرمانے کی حکمت : 5 3
5 دارُالخلافہ کے لوگ جو فیصلہ دیں وہ سب قبول کرلیتے تھے : 6 3
6 آجکل بھی ایسا ہی ہوتا ہے : 6 3
7 برطانیہ میں آج تک بادشاہت ہے : 6 3
8 نبی علیہ السلام کے جانشین کے بارے میں مشاورت : 7 3
9 حضرت ابوبکر کا حاضرین سے خطاب : 7 3
10 اپنے لیے عہدہ ناپسند : 7 3
11 رجم کے بارے میں خصوصی ہدایت : 8 3
12 حدیث بیان کرنے میں سب صحابہ سچے ہیں : 9 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 13
15 سیاسیات : 10 13
16 .اہم خطوط اور مضامین 15 1
17 آغاز دَورِ فتن 15 16
18 صلاح ِخواتین 24 1
19 شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 24 18
20 عورتوں کی زبردست کوتاہی : 24 18
21 .اگر عورتیں چاہیں تو مرد پکے دیندار بن جائیں : 24 18
22 چند اللہ کی بندیوں کی حالت : 25 18
23 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 26 1
25 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 26 23
26 شکایت و ہدایت : 29 1
27 شہاد ت صدام حسین 30 1
28 یہودی خباثتیں 31 1
29 یہودیوں کی خونخواری : 31 28
30 گلدستہ ٔ احادیث 35 1
31 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 35 30
32 اہل بیت کو خاص طور پر تین باتوں کا حکم : 37 30
33 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 39 1
34 ماہِ صفر ......اسلام کا دُوسرا مہینہ : 39 33
35 ''صفر''کے معنٰی : 39 33
36 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 39 33
37 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 39 33
38 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 40 33
39 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 42 33
40 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 43 33
41 بسنت کا تہوار 49 1
42 عید بسنت : 49 41
43 وفیات 53 1
44 ( نکاح کا بیان ) 54 1
45 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 54 1
46 -1 قرابت : 54 1
47 عالمی خبریں 56 1
48 اخبار الجامعہ 58 1
Flag Counter