Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

31 - 64
فائدہ جلیلہ  :  محدثین اور اکابر علماء کے کلام میں فقط درود شریف ذاتِ مقدس رسول مقبول  ۖ  پر پایا جاتا ہے، بہت جگہ اہل بیت کا ذکر نہیں۔ معقول اور عمدہ وجہ یہ ہے کہ اُن حضرات کو کثرت سے تحریر درود  اور قراء ت درود کا کام پڑتا ہے جس میں طوالت کی وجہ سے طبیعت پریشان ہونے اور دینی کاروبار بیکار ہوجانے کا اندیشہ ہے اور عبادت خوشی اور دلچسپی سے اچھی ہوتی ہے اور شریعت میں نفاست دیکھی جاتی ہے محض کثرت تعداد معتبر نہیں ہے مگر یہ حکم ہر جگہ نہیں ہے بعض بعض جگہ ہے لیکن تفصیل کا یہ موقع نہیں ہے۔ اور اس وجہ سے وہ کراہیت جس کا بیان ہوا،جاتی رہتی ہے خوب سمجھ لو اور ایک جواب بغیر دلیل قوی بعض علماء نے یہ بیان کیا ہے کہ بعض اہل حکومت مخالفین اہل بیت کے خوف سے اکابر علمائے اسلام نے تحریر لفظ اہل بیت درود میں چھوڑدی تھی سو اُس کا ضعف ظاہر ہے اِس لیے کہ بلاعذرِ قومی اور بغیر نقل معتبر اکابر علماء کی پست ہمتی ثابت کرنا حسن ظن کے خلاف ہے۔ نیز یہ جواب ایک خاص صورت میں ہے۔ ہم بعض اکابر علماء کو دیکھتے ہیں کہ وہ ایسے موقع پر جہاں اِس عذر کا احتمال بھی نہیں اختصار کرتے ہیں پس وہاں تو یہ جواب بالکل ہی باطل ہوگا، خوب سمجھ لو۔ 
(٤٥)  عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاٍس لَمَّا نَزَلَتْ ھٰذِہِ الْاٰیَةُ قُلْ لَّااَسْئَلُکُمْ......الاےة  قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ  ۖ  مَنْ قَرَابَتُکَ ھٰؤُلَائِ الَّذِیْنَ وَجَبَتْ عَلَیْنَا مَوَدَّ تُھُمْ قَالَ عَلِیّ وَفَاطِمَةُ وَابْنَاھُمَا  (رواہ الطبرانی و احمد و ابن ابی حاتم والحاکم والواحدی) 
سعید بن جبیر نے عبد اللہ بن عباس سے روایت کیا ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی   قُلْ لَّااَسْئَلُکُمْ  الخ تو صحابہ نے عرض کیا آپ کے اہل قرابت جن کی دوستی ہم پر واجب ہے کون ہیں؟ فرمایا علی اور فاطمہ اور دونوں کے دونوں بیٹے (امام حسنین) ۔ 
اِس کا مفصل بیان پہلے گزرچکا ہے۔ تاکیدًا مختلف روایات سے یہ حدیث یہاں نقل کی گئی ہے۔(جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter