Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

23 - 64
رُجحان ہوا۔ یہ وہاں پانچ سال رہے۔ ان کے مکان کا دروازہ ہی نہ تھا۔ اور رعایا کے ساتھ نرم رویہ رکھتے تھے۔ ابھی یہ وہیں تھے کہ حضرت عثمان   کا دَورِ خلافت شروع ہوگیا۔ اُس وقت کوفہ کے امیر حضرت مُغیرہ بن شُعبَہ رضی اللہ عنہ تھے۔ حضرت عثمان نے ایک سال بعد انہیں معزول کرکے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو امیر  کوفہ بنادیا۔ (البدایہ  ج ٧  ص ١٥٠۔١٥١) 
اس سال کی رُوداد میں عبید اللہ بن عمر اور ولید بن عقبہ کے نئے نام آئے ہیں جو بعد میں بھی آئیں گے۔ 
٭   ٢٥   ھ میں حضرت عمرو بن العاص سے جو عامل مصر تھے حضرت عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح نے افریقہ کے مغربی علاقوں میں پیش قدمی کی اجازت چاہی۔ اُنہوں نے اجازت دے دی۔ اِسی سال حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے یہاں یزید پیدا ہوا۔ (البدایہ  ج ٧  ص ١٥١)
اِس سال یہ دو نام آپ کے سامنے آئے ہیں جو بعد میں بھی آئیں گے۔ 
٭   ٢٦  ھ میں یا اِس سے پہلے حضرت سعد رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان میں ایک معاملہ میں اختلاف ہوا جو شدت اختیار کرگیا اِس لیے حضرت عثمان دونوں پر خفا ہوئے۔ حضرت سعد   کو کوفہ سے معزول کردیا اور اِن کی جگہ ولید بن عقبہ کو گورنر مقرر کردیا۔ حضرت سعد کی معزولی اور اِن کی تقرری پر لوگوں کو اعتراض ہوا۔ ولید بن عقبہ بن ابی معیط بن ابی عمرو بن اُمیہ بن عبد شمس اور اُن کے والد عقبہ کو بدر کے موقع پر جناب رسول اللہ  ۖ  نے قتل کرادیا تھا۔یہ حضرت عثمان کے ماں شریک بھائی تھے۔ وسعت ِظرف، حلم، شجاعت، اَدب و شعر میں قریش میں نامور تھے۔ اِسی سال حضرت عثمان بن ابی العاص   نے سابور فتح کیا اِس کی فتح صلحًا ہوئی۔تینتیس لاکھ سالانہ جزیہ مقرر ہوا۔ (البدایہ  ج٧  ص ١٥١) 
عثمان بن ابی العاص الثقفی الطائفی ابو عبد اللہ کا نام نیا آیا ہے۔ ان کا تعارف یہ ہے کہ  :  اِنہیں جناب رسول اللہ  ۖ  نے طائف کا امیر مقرر فرمایا تھا۔ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں اِسی جگہ برقرار رکھا۔ ان کی والدہ صاحبہ ذکر کیا کرتی تھیں کہ وہ جناب رسول اللہ  ۖ  کی پیدائش کے وقت   حضرت آمنہ کے پاس موجود تھیں۔ عثمان ہی نے حضرت عثمان کے دَور میں تَوَّجْ  اور  اَصْطَخَر کے علاقے فتح کیے۔ یہ ایران کے علاقے ہیں۔ 
جناب نبی کریم علیہ الصلوٰة والتسلیم کی وفات کے بعد بنوثقیف کو اِرتداد سے بچایا۔ اُنہوں نے کہا  : 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter