Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

16 - 64
٭  مالٹا میں کوڑے کا واقعہ بالکل غلط ہے۔ کسی کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں کیا گیا۔ 
٭  آج موقعہ ہے کہ بڑے دُشمن سے ترک موالات کیجیے اور اُس کو زِک دینے کے لیے غیروں  کو ساتھ لیجیے جیسے یہود بنی حارثہ کو خیبر میں صفوان ابن ِاُمیہ اور دیگر طلقاء مکہ کو حنین میں خزاعہ کو حدیبیہ وغیرہ   میں ساتھ لیا گیا۔ 
٭  مداراة بالاعداء مع البغض الباطنی بالفعل زیادہ ضروری اور مفید ہے اور حتی الوسع موالات ممنوعہ سے بچتے رہنا چاہیے۔ 
٭  انگریزوں کے ساتھ معاملہ سیاسی غیر مذہبی نہیں ہے بلکہ مذہبی ہے۔ البتہ وہ اکبر الاعداء اور اقوی الاعداء اور اضر الاعداء ہیں۔ ان کی اسلامیت سے نا اُمیدی ہو  مَا نَحْنُ فِیْہِ  ایسا نہیں۔ اگر وہ اِسلامی دُنیا پر مظالم گزشتہ سے تلافی اور آئندہ کے لیے دَست بردار ہوجائیں تو ترکِ موالات وغیرہ میں تخفیف ضرور ہوگی، البتہ تا بقائے کفر مصالحت کی بنا پر نہ موالات تامہ ہوگی اور نہ معاملات تامہ۔ 
٭  اگرچہ انگریز چھوت چھات کا معاملہ نہیں کرتے مگر اسلام کے بدترین اور اعلیٰ ترین دُشمن ہیں بخلاف ہنود ۔یہ ہمارے پڑوسی ہیں اگرچہ کافر ہوں، پڑوسی پر حق رکھتا ہے کَمَا وَرَدَ فِی الْحَدِیْثِ  ان کے ساتھ ہمارا خون ملا ہوا ہے، رشتہ اور قرابت داری ہے یا آباء کے ساتھ یا جدات کے ساتھ۔ ہندوستان میں  ہم کو مجبورًا رہنا اور درگزر کرنا ہے۔ بغیر میل جول جس قدر بھی ممکن ہو ہندوستان میں گزر کرنا عادتاً مستحیل ہے۔ اِس لیے ضروریات ِزندگیہ اس طرف تخفیف ضرور پیدا کریں گی۔ 
٭  چھوت چھات ہندو قوم کو روز افزوں کمی کی طرف دھکیل رہی ہے اور اسلام باوجود ہر طرح کی کمزوریوں کے ترقی پارہا ہے۔ 
٭  ہماری اِس تحریک کے رُوح ِرواں حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ ہیں باوجود ہر قسم کے کمالات ظاہری اور باطنی کے اور تصوف و معرفت خداوندی میں استغراق و انہماک کے، اُن کی خصوصی توجہ اِس خبیث حکومت کے انقطاع کی طرف ہمیشہ آخر دم تک رہی۔ اُن پر بغض فی اللہ کا اِس قدر غلبہ تھا کہ فرماتے تھے مجھ کو اپنے نفس کے ساتھ یہاں تک بدگمانی ہے کہ غالباً مجھ کو اسلام کی خیرخواہی اور محبت اس قدر نہیں ہے جتنی کہ  اس خبیث قوم (انگریز) کی بدخواہی اور عداوت۔ حالانکہ یہ بغض بھی اِسلامی محبت کا ہی لازمہ ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter