Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

35 - 64
رات اُمت محمدیہ کو عطا فرمائی ، اگر کسی خوش قسمت کو زندگی میں چند مبارک راتیں مل گئیں تو گویا اُس نے ہزاروں سال عبادت کرلی، اللہ تبارک وتعالیٰ کا کتنا بڑا انعام واکرام ہے کہ اس نے پچھلی اُمتوں کو لمبی لمبی عمریں عطافرماکر زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کا موقع دیا، اوراس اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمریں اللہ تعالیٰ نے بہت کم رکھیں ، تو رمضان ، شب ِقدر ، عشرہ ٔذی الحجہ وغیرہ عطا کرکے پچھلی اُمتوں سے بہت زیادہ نیکیاں کمانے کا موقع دیا، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس رات کو بندوں سے پوشیدہ رکھا ہے تاکہ لوگ اِس کی تلاش کریں اورمتعدد راتوں میں عبادتوں میں مشغول ہوکر اپنے رب سے دُعاء واستغفار کرکے بے پناہ ثواب پائیں ۔
	اس کے لیے کوئی رات حتمی طورپرمتعین نہیں لیکن عام طور سے اِس رات کا رمضان المبارک کی آخری راتوں میں پائے جانے کا زیادہ امکان ہے جیسا کہ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم  ۖ نے فرمایا کہ شب ِقدر اِن طاق راتوں میں تلاش کرو ، وہ طاق راتیں یہ ہیں ، ٢١ویں، ٢٣ویں ، ٢٥ویں، ٢٧ویں ، ٢٩ویں۔
	حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضوراکرم  ۖ سے ارشاد نقل فرماتی ہیں کہ آپ  ۖنے فرمایا کہ اس رات کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
	اس لیے جو شخص بھی اِس رات سے محروم رہ گیا گویا کہ وہ بڑے اجرواثواب سے محروم رہ گیا یقینا اُس شخص سے بڑا محروم القسمت کون ہو سکتا ہے جس کی زندگی میں رمضان المبارک کا مہینہ آئے اورجس مہینہ میں لیلة القدر بھی ہو اور وہ اُس کی قدرنہ کرے۔ ایک ملازم معمولی پیسوں کی خاطر راتوں کو جاگ سکتا ہے لیکن اِس رات کے لیے جواپنے اندر بے شمار فضائل وبرکات رکھتی ہے اِس رات میں جاگ کر فضائل وبرکات کو اپنے دامن میںبھرے تو بھلا کیادقت ہے ، اصل بات یہ ہے کہ اب وہ تڑپ ہی نہ رہی جو ہم میں ہونا چاہیے تھی، نہیں توایک رات کیا سینکڑوں راتوں کو جاگ کر گزار اجا سکتا ہے ۔ 
	حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شب ِقدر میں حضرت جبرئیل علیہ السلام ملائکہ کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف لاتے ہیں اورہر اُس شخص کے لیے جو اِس رات میں کھڑے یا بیٹھے اللہ کا ذکر کررہا ہو اُس کے لیے دعا کرتے ہیں، اورتمام فرشتے آمین کہتے ہیں اورجب عید کا دن ہوتا ہے تو باری تعالیٰ اپنے فرشتوں کے سامنے بندوں کی عبادت پر فخر فرماتے ہیں اِس لیے کہ فرشتوں نے انسان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter