Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

33 - 64
(Allowances) وہ لیتے ہیں وہ بھی تو اُجرت کا حصہ ہیں اُن کی مقدار متعین نہیں ہوتی اورمشاہدہ ومطالعہ سے معلوم ہے کہ وہ جہالت کچھ کم نہیں ہوتی کیونکہ الائونسز کے نام پر بنیادی تنخواہ سے کئی کئی گنا زیادہ وصول کیا جاتا ہے اور پھر سال بہ سال اِس میں تفاوت بھی بہت ہوتا ہے ۔اُجرت کے غیر متعین ہونے سے اجارہ فاسد ہو جاتا ہے۔ 
	(ii) کمپنی کے آرٹیکلز میں یہ شق موجود ہوتی ہے کہ ڈائریکٹروں کو سود پر لین دین کا اختیار ہوگا اوروہ اِس پر عمل بھی کرتے ہیں ۔ لہٰذا جب کوئی شخص کمپنی کے شیئرز خریدتا ہے تو اِس شرط کو تسلیم کرتے ہوئے خریدتا ہے، چونکہ یہ شرط ناجائز ہے لہٰذا اِس سے بھی وہ اجارہ فاسد ہوا۔
	اِن مذکورہ دوخرابیوں کی وجہ سے بھی شیئرز کی خرید وفروخت اوراِن کی دلالی سب ناجائز ہے ۔
	شیئرز کے کاروبار کے ناجائز ہونے کی مزید دوصورتیں یہ ہیں  :
	(i)  اگر کمپنی حرام کاروبار میں ملوث ہو مثلاً وہ بینک ہو یا انشورنس،کمپنی ہو یا شراب کے کاروبار کی کمپنی ہو یا کسی اورحرام کام کی کمپنی ہو تو اُس کے شیئرز کی خرید وفروخت اوراُن کی دلالی سب ناجائزہے ۔
	(ii)  جب شیئرز کی خرید وفروخت مقصود نہ ہو بلکہ آخر میں جاکر آپس کا فرق (Difference)  برابر کرلیا جائے تو یہ حرام ہے اورسود ہے اورجو اہے ۔ دلال کا اِس کام میں حصہ دار بننابھی حرام ہے۔ (جاری ہے)
 بقیہ  :  سفرِ کوہاٹ کے احوال
اور طلباء کرام بڑی تعداد میں حضرت صاحب کے منتظر تھے۔ اکرام کے بعد خواہش مند حضرات نے حضرت کے ہاتھ پر بیعت کی پھر وہاں سے سیدھا پشاور روانگی ہوئی اوردن کے بارہ بجے حیات آبادمیں بھائی محمود احمد صاحب کے گھر دن کا کھانا کھانے کے بعد تین بجے لاہور کے لیے روانہ ہوئے اور رات کے دس بجے بخیریت گھر پہنچ گئے۔ 
	یہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ مجھ جیسے ناکارہ بندے کو بھی حضرت صاحب کی خدمت کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائے اوران بزرگان دین کے نقش ِقدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ بارہا ہمیں اپنے بزرگوں اورحضرت شیخ مولانا سیدمحمود میاں صاحب کی خدمت کا موقع عطا فرمائیں ۔ 
دعائوں کا طلبگار خالد عثمان کرک (سمندری بانڈہ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter