Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

51 - 64
وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ  ( سورۂ نون  پ٢٩ ع٣ )
''اورآپ پیدا ہوئے ہیں بڑے خُلق پر''۔ 
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنْتَ لَھُمْ وَلَوْکُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِکَ ۔ ( سورۂ اٰل عمران  پ ٤ ع ٨ )
''تو اللہ ہی کی رحمت ہے کہ تم اِن کے لیے نرم دل ہوگئے اور اگر تم ہوتے تند خو سخت دل توتمہارے پاس سے منتشر ہوگئے ہوتے''۔ 
	جو رحمت ِخداوندی قلب ِاطہرمیں پوری مخلوق کے لیے اورخصوصاً اُمت ِمرحومہ کے لیے ودیعت فرمائی گئی تھی وہ قرآن حکیم میں اِن کلمات سے ظاہر فرمائی گئی ۔ 
لَقَدْ جَآئَ کُمْ رَسُوْل مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْز عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْص عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْف رَّحِیْم ۔ ( سورۂ توبہ  پ١١ ع ٥)
''تمہارے پاس تم ہی میںکا رسول آیا ،اسے تمھاری تکلیف گراں معلوم ہوتی ہے، وہ تمہاری بھلائی کے حر یص ہیں ،ایمان والوں پر نہایت شفیق ومہربان ہیں''۔
	تمہاری خیر خواہی اور نفع رسانی کی خاص تڑپ اُن کے دل میں ہے ۔ لوگ دوزخ کی طرف بھاگتے ہیں، آپ ان کی کمر یں پکڑ پکڑ کر اُدھر سے ہٹاتے ہیں۔آپ کی بڑی کوشش اور آرزو یہ ہے کہ خدا کے بندے اصلی بھلائی اورحقیقی کامیابی سے ہمکنار ہوں کیونکہ  ع
نبی ہمارا خدا کا پیارا رئوف بھی ہے رحیم بھی ہے
	جب آپ تمام جہان کے اس قدر خیرخواہ ہیں تو خاص ایمان داروں کے حال پر ظاہر ہے کس قدر شفیق و مہربان ہوں گے۔
	حضرات! آئیے ہم سب حضور  ۖ  کی عظیم الشان شفقت ،خیر خواہی اوردل سوزی کی قدر کریں اور آپ کے اُسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دارین کی سعادتیں حاصل کریں۔ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی ذات پاک اور اُس کے احکام بھلا دئیے اُس کی یاد سے غفلت اور بے پروائی برتی، اللہ تعالیٰ نے خود ان کی جانوں سے اُن کو غافل اوربے خبر کردیاکہ آنے والی آفات سے اپنے بچائوکی کچھ فکر نہ کریں اورنافرمانیوں میں غرق ہو کر دائمی خسارے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter