Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

49 - 64
ہے جو زیادہ ادب والا ہو، اللہ تعالی سب کچھ جاننے والا باخبر ہے''۔
	تمسخر کرنے سے لوگوں کی نظر میں وقار باقی نہیں رہتا اور اس سے قسم قسم کے نقصانات ہوتے ہیں کیونکہ جس کا مذاق اُڑایا جاتا ہے اُس کی دل شکنی ہوتی ہے وہ بدلہ لینے کے لیے جواباً ہر طرح ذلیل کرنے کی کوشش کرتاہے۔اس بری عادت سے وہ انسان لوگوں کی نظر میں اتنا گرجاتا ہے کہ کوئی اچھی بات ہی کیوں نہ کہے وہ مؤثر ثابت نہیں ہوتی۔ لہٰذا ہر شخص کوچاہیے کہ اس بری عادت سے اجتناب کرے اور اللہ تعالیٰ نے جو اخلاقِ حمیدہ تعلیم فرمائے ہیں انہیں اختیار کرے۔ آیت مبارکہ میں ایک دوسرے پر عیب لگانے اور کسی کی چڑ ڈالنے سے بھی منع فرمادیا کیونکہ اِن حرکات سے فتنے اُبھرتے ہیں اور ایسے شخص سے لوگ خود متنفر ہوجاتے ہیں ۔اگر ان حرکات سے اجتناب نہ کیا جائے تو نفرت وعداوت کی خلیج روزبروز وسیع تر ہوتی جاتی ہے ،قلوب میںاس قدر بُعد ہو جاتاہے کہ صلح و اختلاف کی کوئی اُمید باقی نہیں رہتی ۔آیت مبارکہ میں خدا وند ِقدوس نے اس قسم کی باتوں سے منع فرمایا ۔
	مال اور جان سے کسی کے کام آنا کسی کسی وقت ہوتا ہے البتہ خوش کلامی کی ہر وقت ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس سلسلہ میں بھی ارشاد ہوا  :
وَقُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا   ( سورۂ بقرہ  پ ١ ع ١٠ )
''اور سب لوگوں سے اچھی طرح بات کیاکرو'' ۔
	خدا کے پسندیدہ بندے کسی کو برائی کا جواب برائی سے نہیںدیتے بلکہ 
وَ اِذَا  مَرُّوْا بِا لَّلغْوِمَرُّوْاکِرَاماً۔ ( سورۂ فرقان  پ ١٩  ع٤)
''اورجب کھیل مذاق کی باتوں سے گزرتے ہیں توبزرگانہ طورپر نکل جاتے ہیں''۔
وَاِذَا خَاطَبَھُمُ الْجٰھِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰماً  ( سورۂ فرقان  پ ١٩  ع٤)
''اور جب اُن سے بے سمجھ لوگ بات کرنے (ہی) لگیں تووہ کہہ دیتے ہیں ''صاحب! سلامت '' 
وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْہُ وَقَالُوْا لَنَا اَعْمَالُنَا وَلَکُمْ اَعْمَالُکُمْ سَلٰم عَلَیْکُمْ لَا نَبْتَغِی الْجٰھِلِیْنَ ۔(  سورۂ قصص  پ٢٠ ع٩ ) 
''اورجب نکمی باتیں سنیں تواُن سے کنارہ کریں اورکہہ دیں ہمیںہمارے کام اور تم کو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter