کوحکم اورعلم عطافرمایا)میں حکم اورعلم سے مرادفقہ،عقل اورعلم ہے وَلَقَدْاٰتَیْنَالُقْمَانَ الْحِکْمَۃَ(اورہم نے لقمان کو حکمت دی )میں بھی جولوگ ان کی نبوت کے قائل نہیں ہیں ،ان کے نزدیک حکمت کامفہوم یہی عقل وتفقہ اوراصابت قول ہے، نیز حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اَطِیْعُوْااللّٰہَ وَاَطِیْعُوْ ا الرَّسُوْلَ وَاُوْلِی الْاَمْرِمِنْکُمْ (اللہ کی اطاعت کرواوراس کے رسول اوراولی الامرکی اطاعت کرو)میں اولو الامرسے مرادعلماء فقہ وحدیث ہیں ،حضرت مجاہدسے بھی یہی روایت ہے کہ اولوالامرعلماء وفقہاء کوکہاگیاہے۔
٭٭٭٭٭٭٭