ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017 |
اكستان |
|
اس پر لازم ہوجاتا ہے کہ وہ قوم کے شہداء ،مجروحین اور دیگر متاثرین کے نقصان کا زرِ تلافی دیت اور فدیہ کی شکل میں بِلا تاخیر ادا کرے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلِ حق کی اس جماعت اور اس کے جملہ قائدین کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور ہر قدم پر اپنی مدد و نصرت ان کے شاملِ حال رکھے تمام شہداء کی مغفرت فرماکر آخرت میں بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے جملہ مجروحین کو بھی شفائِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے، اہلِ باطل کو اللہ تعالیٰ اُن کے مذموم مقاصد میں ناکام و نامراد فرمائے، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے ۔ (اِدارہ)