Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

10 - 66
( لَنْ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوْمُھَا وَلاَ دِمَاؤُھَا وَلٰکِنْ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنْکُمْ) (سُورة الحج :  ٣٧ ) 
''اللہ تعالیٰ کے پاس نہ اِن (قربانیوں) کاگوشت پہنچتا ہے نہ اِن کا خون البتہ  اللہ کے پاس تمہارا تقوی پہنچتا ہے۔ ''
مختصر یہ کہ دل سے گڑ گڑانا اور جیب سے خرچ کرنا، یہ ہے اصل نذر اور منت جوخدا کے فضل   و کرم سے اپنی تاثیر ظاہر کرتی ہے اور مانگنے والے کی مراد پوری ہوتی ہے جبکہ نذرمیں ذبح یاخرچ کرنے کے ساتھ دل کا متاثر ہونا اور گڑ گڑانا بھی ضروری ہے تو یاد رکھو یہ خرچ یہ ذبح اللہ ہی کے نام پرہونا چاہیے اور یہ رونا اور گڑ گڑانا خدا کی بارگاہ میں ہونا چاہیے کسی دوسرے کے نام پر خرچ کرنا یا ذبح کرنا یا کسی   اور کے سامنے گڑ گڑانا اور اُس سے دعائیں مانگنا نذر اور منت کی رُوح اور جوہر کے خلاف، شرک اور    غیر اللہ کی پرستش ہے لہٰذا اِس طرح منت ماننا گناہ ہے اور عذاب کا کام ہے ۔(معاذ اللہ)
حضرات ِ فقہاء کرام کی تصریحات ملاحظہ فرمائیے البحر الرائق میں ہے  : 
اَمَّا النَّذْرُ الَّذِیْ یُنْذِرُہ اَکْثُرُالْعَوَامِّ عَلٰی مَا ہُوَ مُشَاہَد کَأَنْ یَّکُوْنَ لِاِنْسَانٍ غَائِبٍ اَوْ مَرِیْضٍ اَوْلَہ حَاجَة ضَرُوْرِیَّة فَیَأْتِیْ بَعْضَ مَزَارَاتِ الصُّلَحَائِ فَیَجْعَلُ سِتْرَہ عَلٰی رَأسِہ فَیَقُوْلُ یَاسَیِِّدِیْ  فُلَان اِنْ رُدَّ غَائِبِیْ اَوْ عُوْفِیَ مَرِیضِیْ اَوْ قُضِیَتْ حَاجَتِی فَلَکَ مِنَ الذَّہَبِ کَذَا اَوْ مِنَ الفِضَّةِ کَذَا اَوْ مِنَ الطَّعَامِ کَذَا اَوْ مِنَ الْمَائِ کَذَا اَوْ مِنَ الشَّمْعِِ کَذَا اَوْ مِنَ الزَّیْتِ ١  کَذَا فَہٰذَا النَّذْرُ بَاطِل بِالْاِجْمَاعِ ، لِوُجُوْہٍ :  مِنْہَا اَنَّہ نَذْرُ مَخْلُوْقٍ وَالنَّذْرُ لِلْمَخْلُوْقِ لَا یَجُوْزُ لِاَنَّہُ عِبَادَة وَالْعِبَادَةُ لَا تَکُوْنُ لِلْمَخْلُوْقِ وَمِنْہَا اَنَّ الْمَنْذُوْرَ لَہ مَیِِّت وَالْمَیِّتُ لَا یَمْلِکُ وَمِنْہَا اِنْ ظَنَّ اَنَّ الْمَیِّتَ یَتَصَرَّفُ فِی الْاُمُوْرِ دُوْنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَاِعْتِقَادُہ ذٰلِکَ کُفْر  الخ ۔( البحرالرائق  ج٢  ص ٣١٧)
''وہ جو اکثر عوام منت مانتے ہیں جس کا مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ کسی شخص کا کوئی آدمی غائب ہو گیا ہو یا کوئی عزیز بیمار ہو یا اور کوئی ضروری حاجت ہوتو وہ صلحاء (اولیاء اللہ) کے مزارات پر آتے ہیں اور اُس کے پر دہ کو اپنے سر پر رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 
------------------------------
  ١    پہلے زمانہ میں بجلی ایجاد نہیں ہوئی تھی اس لیے شمع چراغ اور ڈالنے کے لیے تیل دیا کرتے تھے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter