Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2017

اكستان

7 - 66
طور پر بائیس نکات کو متفقہ طور پر مرتب کرکے حکومت ِ پاکستان کو پیش کیا پھر کچھ ہی عرصہ بعد ١٩٥٣ء کی ''تحریکِ ختم ِ نبوت ''چلی، اس تحریک میں ایک ہزار مسلمانوں نے جامِ شہادت نوش کیا اور دس ہزار سے زائد مسلمان قید و بند کی صعوبتوں سے گزرے، تحریک کے خاتمہ کے بعد ملک کا سیاسی نقشہ بدل گیا، بزرگانِ دین گوشہ ٔ عافیت میں چلے گئے اور درس و تدریس میں مشغول ہوگئے اور وطنِ عزیز کی دینی قیادت دین دشمن عناصر کے ہاتھوں میں جانے لگی تو اللہ تعالیٰ نے غیبی نظام کچھ یوں مہیا فرمایا جسے  یادگارِ اسلاف مولانا محمد عبد اللہ صاحب (بھکر) نے اس طرح محفوظ فرمایا ،مولانا محمد عبد اللہ صاحب   تحریر فرماتے ہیں  : 
''١٩٥٥ء کے اَواخر یا ١٩٥٦ء کے اَوائل کی بات ہے حضرت مولانا محمد عبد اللہ صاحب (خانقاہِ سراجیہ)نے حضرت مولانا غلام غوث صاحب ہزاروی کو اچانک اُن کے وطن سے بلایا اور سیاست کے میدان میں کام کرنے کی ضرورت بیان فرمائی اور اِس کے لیے عملی شکل اختیار کرنے کا ارشاد فرمایا، تقریبًا یہی دن تھے کہ حضرت مولانا سیّد امیر حسین شاہ صاحب گیلانی مد ظلہم العالی بانی و مہتمم جامعہ مدنیہ اوکاڑہ ہندوستان گئے ہوئے تھے تین چار مہینے دیوبند میں رہے تھے حضرت مدنی سے واپسی کے لیے رخصت ہونے لگے تو حضرت نے دریافت فرمایا کہ وہاں علماء  کا کیا حال ہے  ؟  شاہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت  !  علماء تحریک ١٩٥٣ء میں پس گئے ہیں اُن میں اُٹھنے کی سکت نہیں رہی، حضرت نے فرمایا  :
''  اُٹھیں گے نہیں تو ختم ہوجائیں گے اُنہیں کہو کہ اُٹھیں کام کریں  ''
ان دونوں بزرگوں کے اِس توارد اور فرمان کے نتیجے میں اکتوبر ١٩٥٦ء میں ملتان میں علماء کنونشن ہوا، جمعیة علماء اسلام کی تنظیمِ نو ہوئی، حضرت شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری کی امارت اور حضرت مولانا غلام غوث صاحب ہزاروی کی نظامت میں کام کا آغاز ہوا۔ '' (شیخ الاسلام حضرت مدنی   کا مختصر تذکرہ  ص١ ٩،٩٢) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 16 1
4 حیاتِ مسلم 19 1
5 بیمار، تیمار داری، مزاج پُرسی : 19 4
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 19 4
7 دوا اور دُعا : 20 4
8 مزاج پُرسی اور تیمارداری : 21 4
9 اسلام اور فریضہ تبلیغ 23 1
10 ہمدردی نوعِ انسان کا ہمہ گیر جذبہ 23 9
11 تبلیغ کی ضرورت : 23 9
12 دوسری وجہ : 24 9
13 تیسری وجہ : 24 9
14 عموم تبلیغ میں مسلمانوں کی خصوصیت : 26 9
16 تبلیغ ِ دین 27 1
17 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 27 16
18 پانچویں اصل ...... تلاوتِ قرآن کابیان 27 16
19 تلاوتِ کلام اللہ کی فضیلت : 27 16
20 تلاوتِ کلام اللہ کے ظاہری آداب : 28 16
21 (١) ادبِ اوّل : 28 16
22 (٢) ادب ِدوم : 28 16
23 (٣) ادبِ سوم اور شبینہ کی کراہت کا راز : 29 16
24 تلاوت کی مقدار کا بھی لحاظ رکھو : 29 16
25 تلاوتِ کلام اللہ کے باطنی آداب : 30 16
26 کلامِ الٰہی کے لباسِ الفاظ میںمستور ہونے کی حکمت : 30 16
27 (٢) تلاوت میں ترتیل اور معنی کا فہم و تدبر : 30 16
28 (٤) اِختیاری و سوسے اور اُن کے مراتب : 32 16
29 (٣) ہر آیت سے اُس کے خاص مفہوم ہی کی معرفت 32 16
31 (٥) معرفت کے ساتھ حالت واَثر بھی پیدا کرنا چاہیے : 33 16
32 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 34 1
33 وضو کی سنتیں اور اُس کے آداب : 34 32
34 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 38 1
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 47 1
36 فضیلت کی راتیں 51 1
37 ماہِ شعبان کی فضیلت : 51 36
38 شب ِبراء ت کی فضیلت : 52 36
39 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ 53 36
40 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 53 36
41 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 54 36
42 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 55 36
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 56 36
44 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا 56 36
45 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 57 1
46 بقیہ : وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 62 32
47 اخبار الجامعہ 63 1
48 بقیہ : اسلام اور فریضہ تبلیغ 64 9
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter