Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2017

اكستان

16 - 66
درس حدیث
حضرت اقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ '' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرتِ اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے،آمین۔
یہود کی اِنتہا پسندیاں اور عدمِ برداشت
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ یہودیوں نے جنابِ رسالت مآب  ۖ   کی خدمت میں حاضری کی اجازت چاہی (جب وہ داخل ہوئے تو) کہنے لگے   اَلسَّامُ عَلَیْکُمْ ۔ '' سَامْ '' موت کوکہتے ہیں۔ تومیں نے کہا کہ تم پر موت ہو اور خدا کی پھٹکار، آقائے نامدار  ۖ  نے اِرشاد فرمایا اے عائشہ باری تعالیٰ رفق اور نرمی والے ہیں اور ہر کام میں نر می ہی پسند فرماتے ہیں (لہٰذا تم بھی نر می ہی کرو ، درشتی نہ کرو) حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ کیاجناب نے نہیں سنا کہ اِنہوں نے  کیا کہا ہے  ؟  اِرشاد ہوا کہ میں نے (مختصراً) جواب دے دیا تھا کہ ( وَعَلَیْکُمْ )   اور تم پر  ۔
جناب رسالت مآب  ۖ جب مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ تشریف لائے اُن دنوں یہاں یہودی بکثرت آباد تھے، مدینہ منورہ میں یہودیوں کی خاصی تعداد رہائش پزیر تھی یہودیوں میں بہت سی خراب عا دتیں تھیں اُن عاداتِ رذیلہ میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہ اَحکامِ اِلٰہی کو اپنی منشاء کے مطابق تبدیل کر لیا کرتے تھے، توراة جیسی مقدس کتاب میں تحریف کرنی اُن کا مشغلہ بن چکا تھا، یہ قبیح عادات اُن میں اس لیے پیدا ہوگئی تھیں کہ اُنہوں نے حق تعالیٰ کے پیغمبروں کی توہین کی تھی جس کی پاداش میں خدا تعالیٰ نے اُن کی طبیعتوں کو مسخ کر دیا، اچھی اور بری بات میں تمیز کرنے کا مادّہ اُن سے سلب کر لیا گیا تھا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 16 1
4 حیاتِ مسلم 19 1
5 بیمار، تیمار داری، مزاج پُرسی : 19 4
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 19 4
7 دوا اور دُعا : 20 4
8 مزاج پُرسی اور تیمارداری : 21 4
9 اسلام اور فریضہ تبلیغ 23 1
10 ہمدردی نوعِ انسان کا ہمہ گیر جذبہ 23 9
11 تبلیغ کی ضرورت : 23 9
12 دوسری وجہ : 24 9
13 تیسری وجہ : 24 9
14 عموم تبلیغ میں مسلمانوں کی خصوصیت : 26 9
16 تبلیغ ِ دین 27 1
17 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 27 16
18 پانچویں اصل ...... تلاوتِ قرآن کابیان 27 16
19 تلاوتِ کلام اللہ کی فضیلت : 27 16
20 تلاوتِ کلام اللہ کے ظاہری آداب : 28 16
21 (١) ادبِ اوّل : 28 16
22 (٢) ادب ِدوم : 28 16
23 (٣) ادبِ سوم اور شبینہ کی کراہت کا راز : 29 16
24 تلاوت کی مقدار کا بھی لحاظ رکھو : 29 16
25 تلاوتِ کلام اللہ کے باطنی آداب : 30 16
26 کلامِ الٰہی کے لباسِ الفاظ میںمستور ہونے کی حکمت : 30 16
27 (٢) تلاوت میں ترتیل اور معنی کا فہم و تدبر : 30 16
28 (٤) اِختیاری و سوسے اور اُن کے مراتب : 32 16
29 (٣) ہر آیت سے اُس کے خاص مفہوم ہی کی معرفت 32 16
31 (٥) معرفت کے ساتھ حالت واَثر بھی پیدا کرنا چاہیے : 33 16
32 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 34 1
33 وضو کی سنتیں اور اُس کے آداب : 34 32
34 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 38 1
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 47 1
36 فضیلت کی راتیں 51 1
37 ماہِ شعبان کی فضیلت : 51 36
38 شب ِبراء ت کی فضیلت : 52 36
39 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ 53 36
40 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 53 36
41 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 54 36
42 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 55 36
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 56 36
44 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا 56 36
45 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 57 1
46 بقیہ : وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 62 32
47 اخبار الجامعہ 63 1
48 بقیہ : اسلام اور فریضہ تبلیغ 64 9
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter