Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2017

اكستان

57 - 66
روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 
(  حضرت مولانا محی الدین صاحب رحمة اللہ علیہ  )
روزہ ایک دینی فرض اور ایسی عبادتِ محمودہ ہے کہ جملہ اَنبیاء کرام کی شریعتوں میں موجود ہے اورتمام آسمانی کتابوں میں اِس کا بیان اور اس کے فضائل مذکور ہیں، ہاں احوال و ظروف اور زمان و مکان کے لحاظ سے روزہ کی کیفیت اور اس کی ادائیگی کاطریقہ مختلف رہا ہے جیسا کہ اختلافِ شرائع کے بیان میں قرآن نے فرمایا ( لِکُلٍ جَعَلْنَا مِنْکُمْ شِرْعَةً وَّ مِنْھَاجًا)  لیکن اس اختلاف کے باوجود تمام مذاہب ِسابقہ کا روزہ کی فرضیت پراِتفاق ہے جیسا کہ اِرشاد ہے  : 
( یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ o اَیَّامًا مَّعْدُوْدَاتٍ)(سُورة البقرة :  ١٨٤ ، ١٨٣ )
'' اے شریعت ِ محمدیہ کے ماننے والو  !  تم پر روزہ فرض کیا گیاہے جس طرح اگلوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ، گنتی کے چند ایام تک روزہ رکھنا ہے۔ '' 
روزہ اگلی اُمتوں پر جن دنوں میں فرض کیاگیاتھا اِس بارے میں علماء نے اختلاف کیا ہے کہ  آیا وہ رمضان کے مہینہ میں تھایاہر ماہ میں تین دن تھا یا اس کے علاوہ لیکن تمام علماء اِس بات پر متفق ہیں کہ بے شک تمام اگلی اُمتوں پر روزہ فرض تھا۔ 
روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو نفس کو پاکیزہ اور قلب کو آلائش سے صاف کردیتی ہے اور خوف ِاِلٰہی کا شجرہ ٔطیبہ دل میں بٹھادیتی ہے۔ روزہ ایک ایسی مخفی عبادت ہے کہ سوائے خدا کے کسی کوخبر نہیں ہوتی اِسی لیے اللہ نے اس کی نسبت اپنی طرف کر لی ہے اور دوسرے فرائض کے بر خلاف اس کے اجروثواب کی حدو د کو پوشیدہ رکھاہے، گویا یہی صوم ایک راز ہے اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان  پس قیامت کے دن بھی سوائے روزہ داروں کے کوئی اس کی جزا کو نہ جانے گا اِس بارے میں اَحادیث وآثار بھرے پڑے ہیں۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 16 1
4 حیاتِ مسلم 19 1
5 بیمار، تیمار داری، مزاج پُرسی : 19 4
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 19 4
7 دوا اور دُعا : 20 4
8 مزاج پُرسی اور تیمارداری : 21 4
9 اسلام اور فریضہ تبلیغ 23 1
10 ہمدردی نوعِ انسان کا ہمہ گیر جذبہ 23 9
11 تبلیغ کی ضرورت : 23 9
12 دوسری وجہ : 24 9
13 تیسری وجہ : 24 9
14 عموم تبلیغ میں مسلمانوں کی خصوصیت : 26 9
16 تبلیغ ِ دین 27 1
17 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 27 16
18 پانچویں اصل ...... تلاوتِ قرآن کابیان 27 16
19 تلاوتِ کلام اللہ کی فضیلت : 27 16
20 تلاوتِ کلام اللہ کے ظاہری آداب : 28 16
21 (١) ادبِ اوّل : 28 16
22 (٢) ادب ِدوم : 28 16
23 (٣) ادبِ سوم اور شبینہ کی کراہت کا راز : 29 16
24 تلاوت کی مقدار کا بھی لحاظ رکھو : 29 16
25 تلاوتِ کلام اللہ کے باطنی آداب : 30 16
26 کلامِ الٰہی کے لباسِ الفاظ میںمستور ہونے کی حکمت : 30 16
27 (٢) تلاوت میں ترتیل اور معنی کا فہم و تدبر : 30 16
28 (٤) اِختیاری و سوسے اور اُن کے مراتب : 32 16
29 (٣) ہر آیت سے اُس کے خاص مفہوم ہی کی معرفت 32 16
31 (٥) معرفت کے ساتھ حالت واَثر بھی پیدا کرنا چاہیے : 33 16
32 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 34 1
33 وضو کی سنتیں اور اُس کے آداب : 34 32
34 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 38 1
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 47 1
36 فضیلت کی راتیں 51 1
37 ماہِ شعبان کی فضیلت : 51 36
38 شب ِبراء ت کی فضیلت : 52 36
39 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ 53 36
40 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 53 36
41 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 54 36
42 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 55 36
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 56 36
44 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا 56 36
45 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 57 1
46 بقیہ : وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 62 32
47 اخبار الجامعہ 63 1
48 بقیہ : اسلام اور فریضہ تبلیغ 64 9
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter