Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2017

اكستان

60 - 66
غرباء و مساکین پرعنایت کاجذبہ پیدا کرتاہے، نفس فورًا متوجہ ہوتاہے کہ آج میں چند روز بھوک سے پریشان ہوں اور اللہ کے مفلس بندے سال بھر بھوک میں رہ کر کتنی پریشانیاں اُٹھاتے ہوں گے، یہ خیال ہوتے ہی نفس جذبۂ رفق و کرم سے معمور ہوجاتاہے اور غرباء و مساکین کی خبر گیری کے لیے ہاتھ کھول دیتا ہے، نفس کا یہ درس بالکل فطری ہے۔ 
حضرت یو سف علیہ السلام باوجودیکہ مصرکی دولت کے مالک تھے اکثر بھوکے رہا کرتے اور جب اُن سے پوچھا گیا کہ آپ کیوں بھوک کی شدت گوارہ کرتے ہیں حالانکہ آپ کے ہاتھ میں دُنیا جہاں کی دولت خدا نے دے رکھی ہے تو حضرت یوسف علیہ السلام نے جواب دیا کہ مجھے اس بات کا ڈر لگتا ہے کہ اگر پیٹ بھر کر کھالوں تو کہیں اللہ کے بھوکے بندوں کو فراموش نہ کر بیٹھوں۔ 
روزے کی اِجتماعی خصوصیت بھی عظیم الشان ہے جس نے دُنیا کی ایک اُمت کوایک لڑی میں  پرو دیا، وحدت ویک رنگی کا اس سے بڑا مظہر اور کیا ہوگا کہ شریعت کے اس ایک حکم نے رُوئے زمین کے کل اطراف و جوانب میں بسنے والے لوگوں کو یکساں مطیع بنادیا کہ رمضان آتے ہی طلوعِ فجر سے لے کر غروب ِ آفتاب تک کھاناپینا سب لوگ چھوڑ دیتے ہیں اور جب غروبِ آفتاب ہوجاتاہے تو بیک وقت کھانے پینے کی سب کو اجازت مل جاتی ہے بلکہ وحدتِ اُمت کا یہ عجیب تماشہ قابلِ دید ہے کہ سب کو   حکم ہوتاہے کہ اوّل وقت میں افطار کرو اور جو شخص افطار تاخیر سے کرے تو وہ بڑی خیر سے محروم ہوجاتا ہے اور طریقہ اسلام کا مخالف گردانا جاتا ہے   لَا تَزَالُ اُمَّتِیْ بِخَیْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ وَاَخَّرُوا السُّحُوْرَ۔
صوم کی قدرت و منزلت بڑھانے کے لیے اللہ نے سب سے افضل مہینہ ''رمضان'' پسند فرمایا جس کی شان اِس طرح بیان ہوئی  اَلَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُکہ اِسی ماہِ معظم میں قرآن جیسی گنجینۂ ہدایت  کتاب کا نزول ہوا، قرآن کے علاوہ اور بھی آسمانی کتابیں دُوسرے اَنبیاء پر اِسی ماہِ مبارک میں نازل ہوئیں جیسا کہ اِمام احمدبن حنبل نے واثلہ بن اَسقع سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا  : 
''صحف ِابراہیم ماہِ رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے، کتاب ِتوراة چھ رمضان گزرنے پر نازل ہوئی اور انجیل تیرہویں رمضان کو نازل ہوئی اور قرآن پاک

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 16 1
4 حیاتِ مسلم 19 1
5 بیمار، تیمار داری، مزاج پُرسی : 19 4
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 19 4
7 دوا اور دُعا : 20 4
8 مزاج پُرسی اور تیمارداری : 21 4
9 اسلام اور فریضہ تبلیغ 23 1
10 ہمدردی نوعِ انسان کا ہمہ گیر جذبہ 23 9
11 تبلیغ کی ضرورت : 23 9
12 دوسری وجہ : 24 9
13 تیسری وجہ : 24 9
14 عموم تبلیغ میں مسلمانوں کی خصوصیت : 26 9
16 تبلیغ ِ دین 27 1
17 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 27 16
18 پانچویں اصل ...... تلاوتِ قرآن کابیان 27 16
19 تلاوتِ کلام اللہ کی فضیلت : 27 16
20 تلاوتِ کلام اللہ کے ظاہری آداب : 28 16
21 (١) ادبِ اوّل : 28 16
22 (٢) ادب ِدوم : 28 16
23 (٣) ادبِ سوم اور شبینہ کی کراہت کا راز : 29 16
24 تلاوت کی مقدار کا بھی لحاظ رکھو : 29 16
25 تلاوتِ کلام اللہ کے باطنی آداب : 30 16
26 کلامِ الٰہی کے لباسِ الفاظ میںمستور ہونے کی حکمت : 30 16
27 (٢) تلاوت میں ترتیل اور معنی کا فہم و تدبر : 30 16
28 (٤) اِختیاری و سوسے اور اُن کے مراتب : 32 16
29 (٣) ہر آیت سے اُس کے خاص مفہوم ہی کی معرفت 32 16
31 (٥) معرفت کے ساتھ حالت واَثر بھی پیدا کرنا چاہیے : 33 16
32 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 34 1
33 وضو کی سنتیں اور اُس کے آداب : 34 32
34 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 38 1
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 47 1
36 فضیلت کی راتیں 51 1
37 ماہِ شعبان کی فضیلت : 51 36
38 شب ِبراء ت کی فضیلت : 52 36
39 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ 53 36
40 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 53 36
41 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 54 36
42 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 55 36
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 56 36
44 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا 56 36
45 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 57 1
46 بقیہ : وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 62 32
47 اخبار الجامعہ 63 1
48 بقیہ : اسلام اور فریضہ تبلیغ 64 9
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter