Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2017

اكستان

14 - 66
اس عظیم الشان اور پُر اثر اجتماع سے مندرجہ ذیل پیغامات دیے گئے  :
(١)  باہمی رواداری، انسانیت کا احترام اور دین اسلام کی عالمگیریت کے حوالہ سے امن محبت اور اُخوت و بھائی چارہ اپنانے اور ان تمام اُمور کے فروغ دینے کی تعلیم پر زور دیا گیا۔ 
(٢)  وطنِ عزیزپاکستان میں عسکریت کا کوئی جواز نہیں، ہر قسم کی جدو جہد پارلیمانی سیاسی اورآئینی ہی ہوگی، اس سے ماورا کسی قسم کی کوششوں اور جدو جہد سے جمعیة علمائِ اسلام کا کوئی تعلق   نہیں ہے اس لیے کہ میدانِ سیاست میں جمعیة علمائِ اسلام کی تاریخ پُر امن اور دستوری جدوجہد کی  آئینہ دار ہے اس حوالے سے قائد جمعیة حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم کے خطبہ صدارت کے ان الفاظ پر غور فرمائیے  :
''پوری دنیا میں جہاں جہاں جمعیة علماء موجود ہے اُن کے وفود یہاں پہنچ چکے ہیں  جو اِس بات کا پیغام دے رہے ہیں کہ حضرت شیخ الہند نے جو فلسفہ امن دیا تھا جو نظریہ دیا تھا اُس پر کام کرنے والے لوگ پوری دنیا میں موجود ہیں ،پُر امن سیاسی جدوجہد صرف پاکستان میں موجود جمعیة کا منہج نہیں ،ہر سطح پر پوری دنیا میں حضرت شیخ الہند کے روحانی فرزند اسی راستہ پر رواں دواں ہیں۔'' 
(٣)  ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی فساد سے تمام مسلمانوں کو بچانے کی کوشش کی جائے اور اجتماعیت اور اپنی طاقت کو مناسب وقت کے لیے بچا کر رکھا جائے۔  
(٤)  وطن ِ عزیز میں تیزی سے بدلتے ہوئے معروضی حالات کے پیش ِ نظر اپنی صف بندی کی جائے اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کی جائے ۔ 
(٥)  پوری ملت اِسلامیہ کے اتحاد اور وحدت ِ اُمت پر زور دیا گیا، اضطراب وانتشار سے دُور رہنے کی تلقین کی گئی اور ہر قسم کی فرقہ واریت اور عدم ِ برداشت کی مذمت کی گئی ۔
(٦)  اسلام امن و محبت ، اعتدال اور برداشت کا دین ہے، دہشت گردی اور دہشت گردوں سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 16 1
4 حیاتِ مسلم 19 1
5 بیمار، تیمار داری، مزاج پُرسی : 19 4
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 19 4
7 دوا اور دُعا : 20 4
8 مزاج پُرسی اور تیمارداری : 21 4
9 اسلام اور فریضہ تبلیغ 23 1
10 ہمدردی نوعِ انسان کا ہمہ گیر جذبہ 23 9
11 تبلیغ کی ضرورت : 23 9
12 دوسری وجہ : 24 9
13 تیسری وجہ : 24 9
14 عموم تبلیغ میں مسلمانوں کی خصوصیت : 26 9
16 تبلیغ ِ دین 27 1
17 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 27 16
18 پانچویں اصل ...... تلاوتِ قرآن کابیان 27 16
19 تلاوتِ کلام اللہ کی فضیلت : 27 16
20 تلاوتِ کلام اللہ کے ظاہری آداب : 28 16
21 (١) ادبِ اوّل : 28 16
22 (٢) ادب ِدوم : 28 16
23 (٣) ادبِ سوم اور شبینہ کی کراہت کا راز : 29 16
24 تلاوت کی مقدار کا بھی لحاظ رکھو : 29 16
25 تلاوتِ کلام اللہ کے باطنی آداب : 30 16
26 کلامِ الٰہی کے لباسِ الفاظ میںمستور ہونے کی حکمت : 30 16
27 (٢) تلاوت میں ترتیل اور معنی کا فہم و تدبر : 30 16
28 (٤) اِختیاری و سوسے اور اُن کے مراتب : 32 16
29 (٣) ہر آیت سے اُس کے خاص مفہوم ہی کی معرفت 32 16
31 (٥) معرفت کے ساتھ حالت واَثر بھی پیدا کرنا چاہیے : 33 16
32 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 34 1
33 وضو کی سنتیں اور اُس کے آداب : 34 32
34 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 38 1
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 47 1
36 فضیلت کی راتیں 51 1
37 ماہِ شعبان کی فضیلت : 51 36
38 شب ِبراء ت کی فضیلت : 52 36
39 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ 53 36
40 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 53 36
41 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 54 36
42 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 55 36
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 56 36
44 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا 56 36
45 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اور اِجتماعی خصوصیات 57 1
46 بقیہ : وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 62 32
47 اخبار الجامعہ 63 1
48 بقیہ : اسلام اور فریضہ تبلیغ 64 9
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter