حیات دائمی کی راحتیں |
ہم نوٹ : |
|
اَوَ لَمۡ یَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰہُ مِنۡ نُّطۡفَۃٍ 2 ؎ہم نے تم کو باپ کے نطفہ سے پیدا کیا۔ اور باپ کی منی کس چیز سے بنتی ہے؟خون سے۔اور خون کس سے بنتا ہے؟ روٹی سے۔اور روٹی کہاں سے آتی ہے؟غذاؤں سے۔ اور غذائیں کہاں سے آتی ہیں؟اگر اللہ تعالیٰ کسی کو مدینے شریف کی کھجور کے اجزا سے پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے باپ کو حج پر بھیج دیتے ہیں اور وہ مدینے شریف کی کھجور کھاتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کسی کو زم زم کے پانی کے ذریعے پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے باپ کو حج نصیب کرتے ہیں اور وہ زم زم پیتا ہے۔ اگر کسی کو آسٹریلیا کے گندم سے پیدا کرنا ہے تو پاکستان کی حکومت مجبور ہوگی کہ آسٹریلیا سے گندم درآمد کرے۔اگر کوئٹہ کی بکریوں سے پیدا کرنا ہے تو کوئٹہ کے پہاڑوں کی بکریاں کراچی آئیں گی اور اس کا باپ مارکیٹ میں وہی بکری خریدے گا۔اگر دریائے سندھ کی مختلف معدنیات کے ذرّات سے اللہ کو پیدا کرنا ہے تو دریا کے ذریعے ان ذرات کو امانت کے ساتھ اس کے باپ کے پیٹ میں پہنچا دیا جائے گا۔ اگر اللہ تعالیٰ کشمیر کے سیب سے اس کو پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس سیب کو اس کے باپ تک پہنچائیں گے،اس کا کوئی کشمیری دوست آئے گا اور اس کے لیے سیب کا ہدیہ لائے گا۔اگر کسی کو اخروٹ سے پیدا کرنا ہے اور وہ اخروٹ سوات میں ہے تو اللہ تعالیٰ وہ اخروٹ بھی اس کے باپ تک پہنچا دے گا۔اگر لبنان کے کیلوں میں ہے جو مکہ شریف میں بھی نظر آتے ہیں تو اس کو حج کے لیے بھیجیں گے اور وہ مکہ شریف میں سارے عالم کی چیزیں کھائے گا۔ تو باپ کی غذائیں سارے عالم میں پھیلی ہوئی ہیں،یہ آسٹریلیا کی گندم میں تھا ، یہ مکہ شریف کے کھجوروں میں تھا، لبنان کے کیلوں میں تھا، کشمیر کے سیبوں میں تھا، کوئٹہ کی بکریوں میں تھا،اس کی غذا کے اجزا جہاں جہاں چھپے ہوئے تھے اللہ کے علم میں تھے،اللہ نے ساری غذائیں اس کے باپ تک پہنچا کر اس سے خون پیدا کیا،پھر منی پیدا کی اور _____________________________________________ 2؎یٰسٓ:77