حیات دائمی کی راحتیں |
ہم نوٹ : |
|
صحبت کی پیوند کاری نصیب ہوتی اور نہ اللہ کی یاری ملتی۔ صحبتِ اہل اللہ کے فوائد کی تمثیل لوگ کہتے ہیں کہ اللہ والوں کی صحبت سے کیا ہوتا ہے؟ وہ زمین جس پر پہلے بیت الخلاء بھی تھا، جب اس کے مالک نے وہ زمین کعبہ شریف کو وقف کردی اور وہ زمین کعبہ شریف میں داخل ہوگئی اور کعبہ کی زمین کی صحبت میں شامل ہوگئی تو اب اس پر بھی ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ کے برابر ہوگیا، یہ ہے صحبت کا فائدہ۔ اسی طرح اللہ والوں کی صحبت سے بھی خراب دل والے ولی اللہ ہوجاتے ہیں۔ جمعہ کے دن موت کی فضیلت حاصل کرنے کا نسخہ پھر فرماتے ہیں کہ اب ایک اشکال اور ہے کہ جب قیامت کے دن جمعہ کے دن یا رات میں مرنے والا پیش ہوگا تو وہاں اس کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا؟ آہ ! اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے فرماتے ہیں کہ ان شاء اللہ! وہاں بھی کام بن جائے گا۔اللہ ہم سب کو جمعہ کی موت نصیب فرمائے، کم از کم دعا کرتے رہو، اگر جمعہ کے دن نہ بھی مرے تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل کردے گا کہ جمعہ کی موت میرے بندے کے اختیار میں نہیں تھی،لیکن وہ اپنی زندگی میں دعا مانگا کرتا تھا تو جو فضیلت جمعہ کے دن مرنے والوں کو ملے گی وہ اس کو بھی دے دیتا ہوں۔ ہمارا کام رونا ہے، ہمارا کام مانگنا ہے، ان کا کام دینا ہے۔جمعہ کے دن موت ہمارے اختیار میں نہیں ہے،اگر کوئی زبردستی جمعہ کے دن گلے میں پھندا لگاکر مرجائے تو اس پر تو حرام موت کا مقدمہ چل جائے گا لہٰذا یہ صرف مانگنے کی چیز ہے، بس اللہ سے مانگتے رہو اور اللہ کی رحمت سے امید رکھو کہ اگر کسی وجہ سے جمعہ کے دن موت نہ آئی تو ان شاء اللہ تعالیٰ! اللہ تعالیٰ کو پیار اور رحم ضرور آئے گا کہ میرا بندہ جمعہ کے دن کی موت مانگا کرتا تھا مگر اس کی قسمت میں میں نے جو لکھا تھا وہ ہوا،اب اس کا جو مقصد ہے وہ میں اپنے دستِ رحمت سے پورا کردیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی شان عجیب و غریب ہے۔