Deobandi Books

استحضار عظمت الہیہ

ہم نوٹ :

27 - 42
مزےکے لیے لغت میں کوئی لفظ ہے؟    ؎
قیاس کن ز گلستانِ من بہارِ مرا
میرے گلستان کو دیکھ کر میری بہار کا تھوڑا سا تصور کرسکتے ہو۔ اللہ والوں کے دل میں جب خدا آتا ہے تو اس کا مزہ ان کا دل ہی جانتا ہے  ؎
یہ  کون  آیا  کہ  دھیمی  پڑگئی   لو  شمع  محفل  کی
 پتنگوں  کے عوض  اُڑنے لگیں چنگاریاں دل   کی
اور        ؎
 بس اِک بجلی سی پہلے کو ندی پھر اس کے آگے خبر نہیں ہے
 مگر  جو  پہلو  کو دیکھتا  ہوں تو  دل نہیں  ہے  جگر  نہیں  ہے
اللہ تعالیٰ نے اپنے نام میں لذّت رکھی ہے اور ہر شخص کے مجاہدہ اور قربانی کی مقدار کے مطابق اسے اپنے قرب کی لذّت عطا فرمائی ہے۔
آیت فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ کی ایک منفرد شرح
 اسی لیے قرآنِ پاک میں اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ17؎  تم ہمیں یاد کرو ہم تمہیں یاد کریں گے۔ اس آیت کی تفسیر یہ ہے کہ فَاذۡکُرُوۡنِیۡ بِالْاِطَاعَۃِ تم ہمیں یاد کرو ہماری اطاعت کے ساتھ اَذۡکُرۡکُمۡ بِالْعِنَایَۃِ18؎ تو ہم تم کو یاد کریں گے اپنی مہربانی کے ساتھ۔
اس جنگل میں اللہ تعالیٰ نے یہ مضمون عطا فرمایا ہے کہ جو نماز، روزہ، حج اور تلاوت کا جتنا مزہ لےگا، ہماری اطاعت کا جتنا مزہ لےگاہم اس کے بقدر اس پر عنایت کریں گے۔ لیکن وہ عبادت جو گناہوں سے بچنے کی مشقت اور مجاہدہ اٹھانے کی ہے وہ مائنس(minus)تار یعنی منفی تار کہلاتی ہے، اور نماز روزہ، حج، عمرہ وغیرہ کی عبادت پلس(plus)تار یعنی مثبت تار کہلاتی ہے، جب تک پلس اور مائنس دونوں کی وائرنگ نہ ہو بلب میں روشنی پیدا نہیں ہوسکتی۔ 
_____________________________________________
17؎   البقرۃ:152
18؎   روح المعانی:19/2 ،البقرۃ(152)،داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عشق و محبت بھی تابع شریعت ہو 6 1
3 غیبت سے بچنے کا طریقہ 7 1
4 اصلی پاسِ انفاس کیا ہے؟ 8 1
5 تعلق مع اللہ کی دولت تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے 11 1
6 وسوسوں کا علاج 12 1
7 وضو کے بارے میں وسوسے 14 1
8 موت کے وقت شیطانی وسوسے 14 1
9 حصولِ دین کے لیے مجاہدات کی اہمیت 14 1
10 اللہ کے عاشقوں کی مراد صرف اللہ ہے 15 1
11 ( ماریشس کے جنگل میں ) 19 1
12 اولیائے صدیقین کا مقام 19 1
13 شیخ کی صحبت حصولِ تقویٰ کا سبب ہے 20 1
14 راہِ سلوک میں مجاہدہ 22 1
15 (سمندر کے کنارے دیگر ملفوظات) 23 1
16 اہل اللہ کی صحبت کے ثمرات 24 1
17 حصولِ ایمانِ کامل کے لیے طلبِ رحمتِ الٰہیہ 25 1
18 لذّتِ نامِ خدا بقدرِ مجاہدہ عطا ہوتی ہے 25 1
19 آیت فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ کی ایک منفرد شرح 27 1
20 مہربانی بقدرِ قربانی 28 1
21 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم کی قربانی 29 1
22 نظر بچانے کے لیے لذّتِ بصارت کی قربانی 30 1
23 امام احمد ابن حنبل کی قربانی 31 1
24 راہِ خدا میں خرچ کی فضیلت 32 1
25 غیر اللہ کو مراد بنانے والا نامرادِ سلوک ہے 32 1
26 مولیٰ والا لیلیٰ کے حسن کا نمک چور نہیں ہوتا 34 1
27 تواضع کی حقیقت 35 1
28 راہِ فنا میں صحبتِ شیخ کی اہمیت 36 1
29 خدا کو مراد بنانے کے لیے غیر اللہ سے جان چھڑانا ضروری ہے 37 1
30 حفاظتِ نظر کے نسخے 38 1
Flag Counter