Deobandi Books

استحضار عظمت الہیہ

ہم نوٹ :

14 - 42
توڑ سکتا ہے ظنیت اور غیر یقینی چیز نہیں تو ڑ سکتی لہٰذا یہ پانی پاک ہے۔
وضو کے بارے میں وسوسے
اسی طرح بعض لوگ وضو کے بارے میں شبہ میں مبتلا رہتے ہیں کہ میرا وضو ٹوٹ گیا،حالاں کہ جب تک قسم نہ کھاسکو کہ اللہ کی قسم! میرا وضو ٹوٹ گیا اس وقت تک وضو ہے کیوں کہ وضو کا کرنا یقینی ہے، عَلٰی سَبِیْلِ الْیَقِیْنِ ہے یعنی یقین کے ساتھ معلوم ہے کہ میں نے وضو کیا تو یقینی وضو کو ظن اور شک نہیں توڑ سکتا۔ لہٰذا جب تک وضو ٹوٹنے کا اتنا یقین نہ ہو کہ قسم کھاسکے اس وقت تک وضو ہے۔ تو شیطان ہر وقت وسوسے ڈالتا رہتا  ہے لیکن جب عدم التفات دیکھتا ہے تو فوراً بھاگ جاتا ہے کہ یہاں تو چائے پانی کچھ نہیں ہے۔
موت کے وقت شیطانی وسوسے
اگر مرتے وقت شیطان کہے کہ کہاں جارہے ہو بڑے میاں! اللہ میاں ہیں بھی یا یہ سب ایسے ہی ہے؟ تو فوراً  اٰمَنْتُ بِاللہِ وَ رُسُلِہٖ پڑھ لو۔ جامع صغیر میں یہ حدیث ہے کہ اے اللہ! میں ایمان لایا آپ پر اور آپ کے رسولوں پر۔ بس آپ بالکل ایمان کے ساتھ  جائیں گے ان شاء اللہ، چاہے وسوسہ چپکا ہی رہے۔ اسی طرح سڑک پر جارہے ہیں یا ایئرہوسٹس کی طر ف میلان ہورہا ہے، کفر کا وسوسہ ہو یا گناہ ِ کبیرہ کا وسوسہ ہو، فوراً کہو اٰمَنْتُ بِاللہِ وَ رُسُلِہٖ میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔ تو کفر اور کبیرہ گناہ کے سب وسوسے ختم ہوجائیں گے اور آپ اس کلمہ کی برکت سے پکے مؤمن رہیں گے۔  اس کلمہ  میں یہ خاصیت ہے کہ یہ وساوس کو ختم کردیتا ہے۔ دنیا کی ڈی ڈی ٹی(DDT) میں ملاوٹ ہوسکتی ہے، کمپنی ملاوٹ کرسکتی ہے مگر یہ اللہ تعالیٰ کی وحی کا ڈی ڈی ٹی ہے جو سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا گیا کہ اگر شیطان تم کو تنگ کرے تو اس کی کھوپڑی پر یہ کلمہ ڈال دو اٰمَنْتُ بِاللہِ وَ رُسُلِہٖ بس سارے وساوس ختم ہوجائیں گے، یہ آسمانی ڈی ڈی ٹی ہے۔
حصولِ دین کے لیے  مجاہدات کی اہمیت
یہ سفر جو آپ لوگوں نے کیا ہے، کوئی ری یونین سے اور کوئی جنوبی افریقہ سے آیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عشق و محبت بھی تابع شریعت ہو 6 1
3 غیبت سے بچنے کا طریقہ 7 1
4 اصلی پاسِ انفاس کیا ہے؟ 8 1
5 تعلق مع اللہ کی دولت تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے 11 1
6 وسوسوں کا علاج 12 1
7 وضو کے بارے میں وسوسے 14 1
8 موت کے وقت شیطانی وسوسے 14 1
9 حصولِ دین کے لیے مجاہدات کی اہمیت 14 1
10 اللہ کے عاشقوں کی مراد صرف اللہ ہے 15 1
11 ( ماریشس کے جنگل میں ) 19 1
12 اولیائے صدیقین کا مقام 19 1
13 شیخ کی صحبت حصولِ تقویٰ کا سبب ہے 20 1
14 راہِ سلوک میں مجاہدہ 22 1
15 (سمندر کے کنارے دیگر ملفوظات) 23 1
16 اہل اللہ کی صحبت کے ثمرات 24 1
17 حصولِ ایمانِ کامل کے لیے طلبِ رحمتِ الٰہیہ 25 1
18 لذّتِ نامِ خدا بقدرِ مجاہدہ عطا ہوتی ہے 25 1
19 آیت فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ کی ایک منفرد شرح 27 1
20 مہربانی بقدرِ قربانی 28 1
21 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم کی قربانی 29 1
22 نظر بچانے کے لیے لذّتِ بصارت کی قربانی 30 1
23 امام احمد ابن حنبل کی قربانی 31 1
24 راہِ خدا میں خرچ کی فضیلت 32 1
25 غیر اللہ کو مراد بنانے والا نامرادِ سلوک ہے 32 1
26 مولیٰ والا لیلیٰ کے حسن کا نمک چور نہیں ہوتا 34 1
27 تواضع کی حقیقت 35 1
28 راہِ فنا میں صحبتِ شیخ کی اہمیت 36 1
29 خدا کو مراد بنانے کے لیے غیر اللہ سے جان چھڑانا ضروری ہے 37 1
30 حفاظتِ نظر کے نسخے 38 1
Flag Counter