Deobandi Books

استحضار عظمت الہیہ

ہم نوٹ :

23 - 42
ہے، وہ اگر جان دینے پر بھی مل جائے تو بھی سستا سودا ہے  ؎
 متاعِ جانِ جاناں جان دینے پر بھی سستی ہے
اللہ تعالیٰ کے قرب کی دولت جان دینے پر بھی ہمارے لیے ارزاں ہے۔ ایک غلام خالق پر فدا ہے، اس کے ساتھ اللہ ہے، جس کے ساتھ اللہ ہو اس کی قیمت کا کیا اندازہ کرسکتے ہو۔
(سمندر کے کنارے دیگر ملفوظات)
اصل میں میرا ذوق یہی ہے، میں یہی زندگی پسند کرتا ہوں، میں پھولپور میں بھی جب حضرت سوجاتے تھے تو وہاں جنگل میں ایک چھوٹا سا دریا تھا وہاں جاکر چادر اوڑھ کر لیٹ جاتا تھا، وہاں اور کوئی نہیں ہوتا تھا۔ ایک دن میں سفید چادر اوڑھے لیٹا تھا کہ مجھے دیکھ کر ایک چرواہا ڈر گیا، وہ سمجھا کہ کوئی مردہ ہے، اس نے زور سے کہا یا جبرئیل اور اپنی گائے وغیرہ لے کر بھاگا، اس کا یاجبرئیل کہنا مجھے اب تک یاد ہے۔ آہ! کیا کہیں بس یہی دل چاہتا ہے کہ ہر وقت اﷲ کے عاشقوں کی جماعت ساتھ ہو؎
میری   زندگی   کا   حاصل   مری   زیست   کا  سہارا
تیرے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا
اللہ تعالیٰ نے آج میرے اشعار کی عملی شکل دکھادی، میرے اشعار کی ظاہری حسّی صورت نظر آگئی کہ اللہ نے اپنے عاشقوں میں جینا اور مرنا نصیب فرمایا حالاں کہ اس شعر کو کہے ہوئے بیس سال ہوگئے ہیں مگر اللہ نے میری مراد پوری فرما دی کہ خدا کے عاشقوں کی جماعت میرے ساتھ ہو اور اللہ کا نام لینے کی توفیق ہو اور نافرمانی کی دور دور تک کوئی صورت نہ ہو، نافرمانی کے اسبا ب دور دور تک نہ ہوں کیوں کہ اسبابِ نافرمانی سے دوری بھی فرض ہے۔ اس کی دلیل کیا ہے؟ دلیل بھی سنیں،تِلۡکَ حُدُوۡدُ  اللہِ فَلَا تَقۡرَبُوۡہَا14؎ اللہ کی حدود یعنی اﷲ کی نافرمانی کے قریب بھی نہ رہو۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں سمندر ہے، سب اپنے لوگ ہیں، کوئی غیر نہیں ہے، اَلۡحَمۡدُ لِلہِ رَبِّ الۡعَالَمِیۡنَ وَ لَا  فَخْرَ یَارَبِّیْ، اے اﷲ! آپ کا احسان و کرم
_____________________________________________
14؎   البقرۃ:187
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عشق و محبت بھی تابع شریعت ہو 6 1
3 غیبت سے بچنے کا طریقہ 7 1
4 اصلی پاسِ انفاس کیا ہے؟ 8 1
5 تعلق مع اللہ کی دولت تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے 11 1
6 وسوسوں کا علاج 12 1
7 وضو کے بارے میں وسوسے 14 1
8 موت کے وقت شیطانی وسوسے 14 1
9 حصولِ دین کے لیے مجاہدات کی اہمیت 14 1
10 اللہ کے عاشقوں کی مراد صرف اللہ ہے 15 1
11 ( ماریشس کے جنگل میں ) 19 1
12 اولیائے صدیقین کا مقام 19 1
13 شیخ کی صحبت حصولِ تقویٰ کا سبب ہے 20 1
14 راہِ سلوک میں مجاہدہ 22 1
15 (سمندر کے کنارے دیگر ملفوظات) 23 1
16 اہل اللہ کی صحبت کے ثمرات 24 1
17 حصولِ ایمانِ کامل کے لیے طلبِ رحمتِ الٰہیہ 25 1
18 لذّتِ نامِ خدا بقدرِ مجاہدہ عطا ہوتی ہے 25 1
19 آیت فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ کی ایک منفرد شرح 27 1
20 مہربانی بقدرِ قربانی 28 1
21 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم کی قربانی 29 1
22 نظر بچانے کے لیے لذّتِ بصارت کی قربانی 30 1
23 امام احمد ابن حنبل کی قربانی 31 1
24 راہِ خدا میں خرچ کی فضیلت 32 1
25 غیر اللہ کو مراد بنانے والا نامرادِ سلوک ہے 32 1
26 مولیٰ والا لیلیٰ کے حسن کا نمک چور نہیں ہوتا 34 1
27 تواضع کی حقیقت 35 1
28 راہِ فنا میں صحبتِ شیخ کی اہمیت 36 1
29 خدا کو مراد بنانے کے لیے غیر اللہ سے جان چھڑانا ضروری ہے 37 1
30 حفاظتِ نظر کے نسخے 38 1
Flag Counter