Deobandi Books

استحضار عظمت الہیہ

ہم نوٹ :

37 - 42
دوستوں سے کہتا ہے کہ یار ابّا کیا ہے، کتے کی طرح بھونکتا ہے اس کی شکل تو دیکھو کہ غصے میں کیسے منہ بنائے ہوئے ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کا مضمون ہے کہ یہ لائق بیٹا نہیں ہے۔ دنیاوی عشق میں تو غالؔب کہتا ہے کہ      ؎
اُن کو آتا ہے پیار پہ غصہ
مجھ کو غصے پہ پیار آتا ہے
لیلیٰ والی محبت شیخ سے کیوں نہیں کرتے ہو؟ اس کے غصے پر بھی تم کو مزہ آناچاہیے۔
خدا کو مراد بنانے کے لیے غیر اللہ سے جان چھڑانا ضروری ہے
یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ جو اللہ کا ارادہ کرتے ہیں وہ اﷲ کے مرید ہیں، جو اللہ کو مراد بنالے اور غیر اللہ سے جان چھڑالے، اگر مرید غیر اللہ سے جان نہیں چھڑاتا تو وہ مریدِ مولیٰ نہیں ہے، مریدِ نفس ہے، وہ اللہ کی ذات کا مرید نہیں ہے، اگر اللہ کی ذات کا مرید ہوتا تو اب تک مراد پاجاتا، اس کے دل میں بتوں کی گندگیاں اور غلاظتیں پنہاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اَفَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ23؎ جو لوگ اپنے نفس کی خواہش کو خدا بنائے ہوئے ہیں وہ اللہ تک نہیں پہنچ سکتے، یہ سب باگڑبلّے لوگ ہیں، اللہ اس ہی کو ملتا ہے جو غیر اللہ سے اپنی جان کو پاک کردیتا ہے اور ان سے بچنے میں جان کی بازی لگادیتا ہے، جوجان لڑا دیتا ہے وہ جان چھڑا لیتا ہے اور جو جان لڑانے میں ہمت چورہوتا ہے جیسے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا نام بعض اہل ذوق نے رکھا ہے ’’ کام چور نوالہ حاضر‘‘ جب حسین اور نمکین شکلیں سامنے آئیں تو وہاں کام چور ہوگئے مگر اللہ کا رزق کھانے کے لیے پیش پیش ہیں، اس بدذوقی سے اور خباثتِ طبع سے اللہ ہم سب کو اور ہماری ذُرِّیات کو اور احباب کو پاک فرمائے۔
اللہ کی راہ میں شیرانہ زندگی گزارو۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ زبردست جملہ میری تائید کرتا ہے جو میں تقریباً دس برس سے پیش کررہا ہوں کہ خدا کا راستہ طے کرنا لومڑیوں کی خصلت والےلوگوں کا کام نہیں ہے لہٰذا نفس پر مردانہ وار حملہ کرو۔ استقامت
_____________________________________________
23؎   الجاثیۃ:23
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عشق و محبت بھی تابع شریعت ہو 6 1
3 غیبت سے بچنے کا طریقہ 7 1
4 اصلی پاسِ انفاس کیا ہے؟ 8 1
5 تعلق مع اللہ کی دولت تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے 11 1
6 وسوسوں کا علاج 12 1
7 وضو کے بارے میں وسوسے 14 1
8 موت کے وقت شیطانی وسوسے 14 1
9 حصولِ دین کے لیے مجاہدات کی اہمیت 14 1
10 اللہ کے عاشقوں کی مراد صرف اللہ ہے 15 1
11 ( ماریشس کے جنگل میں ) 19 1
12 اولیائے صدیقین کا مقام 19 1
13 شیخ کی صحبت حصولِ تقویٰ کا سبب ہے 20 1
14 راہِ سلوک میں مجاہدہ 22 1
15 (سمندر کے کنارے دیگر ملفوظات) 23 1
16 اہل اللہ کی صحبت کے ثمرات 24 1
17 حصولِ ایمانِ کامل کے لیے طلبِ رحمتِ الٰہیہ 25 1
18 لذّتِ نامِ خدا بقدرِ مجاہدہ عطا ہوتی ہے 25 1
19 آیت فَاذۡکُرُوۡنِیۡ اَذۡکُرۡکُمۡ کی ایک منفرد شرح 27 1
20 مہربانی بقدرِ قربانی 28 1
21 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم کی قربانی 29 1
22 نظر بچانے کے لیے لذّتِ بصارت کی قربانی 30 1
23 امام احمد ابن حنبل کی قربانی 31 1
24 راہِ خدا میں خرچ کی فضیلت 32 1
25 غیر اللہ کو مراد بنانے والا نامرادِ سلوک ہے 32 1
26 مولیٰ والا لیلیٰ کے حسن کا نمک چور نہیں ہوتا 34 1
27 تواضع کی حقیقت 35 1
28 راہِ فنا میں صحبتِ شیخ کی اہمیت 36 1
29 خدا کو مراد بنانے کے لیے غیر اللہ سے جان چھڑانا ضروری ہے 37 1
30 حفاظتِ نظر کے نسخے 38 1
Flag Counter