استحضار عظمت الہیہ |
ہم نوٹ : |
|
کی تعریف حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمائی ہے وَ لَا یَرُوْغُ رَوْغَانَ الثَّعَالِبِ کہ اللہ کے احکام بجا لاؤ، گناہوں سے بچو اور اللہ کے راستے میں لومڑی جیسا فرار مت اختیار کرو کہ کھانے میں شیر اور جب اللہ کا حکم آیا یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ کہ خبردار! نظر بچاؤ تو وہاں لومڑی بن گئے۔ وہاں خدا کیوں نہیں یاد آتا؟ یہ معمولی جرم نہیں ہے، جرم عظیم ہے، یہ شخص کسی عذاب کا منتظر ہے۔ خدائے تعالیٰ عذاب کے نزول اور انتقا م سے پہلے ہی ہم سب کو توبہ نصیب فرمائے ورنہ جس کے قلب میں غیر اللہ ہوگا اس کا ایمان پر خاتمہ کیسے ہوگا؟ حفاظتِ نظر کے نسخے نظر بچانے پر حسن خاتمہ کا وعدہ ہے۔ ملّاعلی قاری لکھتے ہیں کہ حلاوتِ ایمانی ملتی ہے نظر بچانے سے اور جس کو حلاوتِ ایمانی حاصل ہوگی اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا اور مرقاۃ کی عبارت ہے وَقَدْ وَرَدَ اَنَّ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِ اِذَا دَخَلَتْ قَلْبًا لَاتَخْرُجُ مِنْہُ اَبَدًا فَفِیْہِ اِشَارَۃٌ اِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ 24؎ سڑکوں پر، ایئر پورٹوں اور طیاروں پر ایئرہوسٹسوں سے نظر بچا کر حلاوتِ ایمانی حاصل کرو اور اللہ تعالیٰ سے حسن خاتمہ کا فیصلہ کراؤ، اور جہاں تک ہوسکے جہاز میں شیشے کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھو، اس سیٹ پر نہ بیٹھو جدھر سے ایئر ہوسٹس گزرتی ہے جہاں سے اس کا مرور اور عبور ہوتا ہے، اپنے سرور سے بار بار اس کو منسلک نہ کرو، دوسری طرف بیٹھو ورنہ آنے جانے میں اس کے جسم کی کچھ نہ کچھ ٹچنگ ہوجاتی ہے جو انسان کو ٹُچّا بنادیتی ہے، ہندوستان میں ٹُچّا ذلیل آدمی کو کہتے ہیں کہ فلاں آدمی بڑا ٹُچّا ہے، تو یہ ٹچنگ ٹُچّا بنادیتی ہے۔ آج میں نے ایک مسئلہ یہ بتایا ہے کہ جو لوگ اپنے گھریلو کام کے لیے ماسیاں رکھتے ہیں اگر کسی دن آپ کے بیوی بچے گھر میں نہ ہوں، گھر خالی ہو تو اس دن ماسی کو گھر میں داخل نہ ہونے دو، یہ نہ سوچو کہ جتنی دیر میں صفائی ہوگی اتنی دیر ہم باہر بیٹھ جائیں گے۔ یاد رکھو! جو طاقت آپ کو باہر بٹھاسکتی ہے وہ طاقت آپ کو اندر بھی داخل کرسکتی ہے کیوں کہ قدرت _____________________________________________ 24؎مرقاۃ المفاتیح:74/1، کتاب الایمان، المکتبۃ الامدادیۃ، ملتان