استحضار عظمت الہیہ |
ہم نوٹ : |
|
اگر اﷲ کی رحمت کا چراغ اور آفتاب اور روشنی چاہتے ہو تو نظر کی حفاظت کرو، گناہوں سے بھی بچو، منفی وائرنگ بھی لگاؤ، خالی پلس وائرنگ سے روشنی نہیں آئے گی، حج وعمرہ اور تلاوت و تسبیح جو کرتے ہو تو یہ پلس وائرنگ ہے، صرف مثبت تار سے روشنی نہیں پیدا ہوگی، مائنس وائرنگ بھی کرنی پڑے گی کہ جن چیزوں کو ہم نے حرام قرار دیا ہے تم ان کو چھوڑ کر اپنی رغبتِ شدیدہ کے باوجود غم اٹھا کر میری فرماں برداری کرو،حفاظتِ نظر کرو ؎نہ کالی کو دیکھ نہ گوری کو دیکھ اسے دیکھ جس نے انہیں رنگ بخشا جس نے ان مٹی کے جسموں کو کلر یعنی رنگ دیا ہے اس خالق خاک کو دیکھو کہ خاک کو کتنا رنگین بنا دیا کہ بڑے بڑے عقلمند پاگل ہوجاتے ہیں۔ دیکھو! یہ حج، عمرہ، تلاوت اور یہ جنگل میں جو وعظ ہورہا ہے اس میں جو مزہ آرہا ہے تو یہ عبادت کیسی ہے؟ یہ عبادتِ مثبتہ ہے۔یہ ممزوج بالحلاوۃہے، ممزوج بالعیش ہے لیکن جب کوئی حسین سامنے آجائے پھر نظر بچاؤ تو ہم تم کو حلاوتِ ایمانی بھی دیں گے کیوں کہ تم نے اپنی آنکھوں کی حلاوت مجھ پر فدا کی تو حلاوتِ بصارت کے مقابلے میں ہم تم کو حلاوتِ بصیرت عطا کریں گے کیوں کہ عبادتِ مثبتہ کے ساتھ ساتھ تم نے عبادتِ منفیہ بھی کی ہے جو ممزوج بالالم ہے بلکہ بلآلام ہے،تم کتنی تکلیفیں اٹھارہے ہو، ایئر ہوسٹس سامنے ہے مگر تم نظر نیچی کرکے چائے مانگتے ہو، تمہاری جو یہ ٹی ہے جو تم نے نظر بچا کے مانگی ہے یہ گارنٹی ہے کہ تم متقی ہو، تمہارے ٹی مانگنے کا انداز کہ نظر نیچی کرکے کہا کہ چائے لے آؤ، تو یہ ٹی جو ہے یہ ٹی گارنٹی ہے کہ تم متقی ہو اور اگر آنکھ میں آنکھ ملا کر مسکرا بھی رہے ہیں اور سر بھی ہلا رہے ہیں، یُحَرِّکُ رَأْسَہٗ وَیَتَبَسَّمُ وَجْھُہٗ چہرہ مسکرارہا ہے اور سرہلارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ذرا جلدی سے چائے لے آؤ اور آئی سی بھی کہہ رہے ہیں، اسے دیکھ بھی رہے ہیں، کیا ایسا شخص متقی ہوسکتا ہے؟ مہربانی بقدرِ قربانی تو اللہ تعالیٰ کا جو اَذۡکُرۡکُمۡ ہے، جو عبادت، جو ذکر ممزوج بالالم ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی عنایت بھی کمًا و کیفًا زیادہ ہوتی ہے لہٰذا جو لوگ تقویٰ سے رہتے ہیں ان کے قلب میں دردِ دل