استحضار عظمت الہیہ |
ہم نوٹ : |
|
مؤمن کو غم ہونا چاہیے، اگر اس کا دوست خدا کو ناراض کررہا ہو تو اسے افسوس ہونا چاہیے یا نہیں؟ اگر بچہ بھی اﷲ کو ناراض کررہا ہو تو بچے سے کہو کہ بیٹا! اللہ کوناراض نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو، ہماری اولاد کو، ہمارے احباب کو، حاضرین کو، غائبین کو اور پوری اُمتِ مسلمہ کو اپنی رحمت سے اس نعمت سے نوازئیے، کافروں کو بھی ایمان نصیب فرمائیے اور اگر ان کے مقدر میں ایمان نہیں ہے تو ان کے شر سے امتِ مسلمہ کو محفوظ فرمائیے اور چیونٹیوں پر رحم فرمائیے بلوں میں، پرندوں پر رحم فرمائیے فضاؤں میں اور آشیانوں میں اور دیگر حیوانات پر رحم فرمائیے جنگلوں میں اور صحراؤں میں، یااللہ! تما م مخلوق پر رحم فرمائیے ؎یارِ شب را روزِ مہجوری مدہ جانِ قربت دیدہ را دوری مدہ اے اﷲ! ہمیں جدائی کا دن نہ دکھائیے، جس جان کو آپ نے اپنی ذاتِ پاک کی لذّتِ قرب دی ہے اس کو عذابِ دوری نہ دیجیے، آمین ۔ وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ دیده اشك باریده لذّتِ قربِ ندامت گریه وزاری میں هے قرب كیاجانے جو دیده اشك باریده نهیں جس كواستغفار كی توفیق حاصل هوگئی پهر نهیں جائز یه كهنا كه وه بخشیده نهیں اخؔتر