اسلامی مملکت کی قدر و قیمت |
ہم نوٹ : |
|
جمال اس کا چھپائے گی کیا بہار چمن گلوں سےچھپ نہ سکی جس کی بوئے پیراہن کس کا جمال؟ اللہ کا۔ پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ تویہ چند باتیں اس لیے عرض کردیں کہ ہمیں معلوم ہوجائے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے اور اس عظیم نعمت پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوناچاہیے اور صحیح شکریہ کیا ہے؟ بتادیتا ہوں۔ قرآنِ پاک میں ہے، اللہ تعالیٰ فرماتےہیں کہ وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚ فَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ 17 ؎غزوۂ بدر میں ہم نے تم کو فتح دے دی وَاَنْتُمْ اَذِلَّۃٌ اور تم کمزور تھے فَاتَّقُوا اللہَ تو اے صحابہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیو! تقویٰ کی زندگی گزارو لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ تاکہ تم شکر گزار بندے بن جاؤ۔ پاکستان کا اصلی شکریہ، پاکستان کی طرف اصلی ہجرت اور جشن آزادی کی خوشی کے اظہار کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہم لوگ تقویٰ اختیار کریں اور گناہ چھوڑ دیں۔مہاجر کے کیا معنیٰ ہیں: اَلْمُھَاجِرُ مَنْ ھَجَرَالْخَطَایَا وَالذُّنُوْبَ 18؎اصلی مہاجر وہ ہے جو خطائیں چھوڑ دے اور گناہ چھوڑ دے، یہ تھوڑی کہ ہندوستان سےہجرت کرکے آگئے اور ٹیلی ویژن اور وی سی آر میں مست ہیں، کیوں کہ پیسہ آگیا تو اب کیا پوچھنا، غیر شرعی تقریبات ہورہی ہیں اور لڑکیاں بے پردہ پھررہی ہیں۔ ہجرت کے اصل معنیٰ ہیں گناہ چھوڑنا۔ وطن چھوڑنابھی ہجرت ہے لیکن اس سے زیادہ اہم ہے کہ گناہ چھوڑ دے اور یہی پاکستان کی نعمت کا صحیح شکر ہے، کیوں کہ وطن چھوڑنا تو آسان ہے لیکن گناہ چھوڑنا مشکل ہے۔ اب دعا کرو یا اللہ! پاکستان کا صحیح شکر ہم کو عطا کردے، اللہ تعالیٰ ہجرت کی حقیقت _____________________________________________ 17؎اٰلِ عمرٰن:123 18؎سنن ابن ماجہ:418(3934)باب حرمۃ دم المؤمن ومالہ،المکتبۃ الرحمانیۃ