اسلامی مملکت کی قدر و قیمت |
ہم نوٹ : |
|
ہم سب کو نصیب کردے، ہم سب کو گناہ چھوڑنے کی توفیق دے دے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو تقویٰ والی زندگی عطا کردے۔ متقین کی زندگی دے دے، اللہ والی حیات دے دے، کسی ایک گناہ کے بھی قریب نہ جائیں، اوراگر گناہ ہوجائے تو رو رو کر اللہ کو منالیں، کیوں کہ اے خدا! اگر آپ ہم سے ناراض ہوجائیں تو ناراض ہونا آپ کا حق ہے لیکن سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آپ کو منانا ہم پر فرض ہے کہ ہم آپ کو راضی کرلیں۔لہٰذا اگر خطا ہوجائے تو اے خدا! دو رکعت نمازِ توبہ پڑھ کر ہم سب کو سجدہ گاہ کو اشکِ ندامت سے تر کرنے کی توفیق عطا فرما۔ استقامت نصیب فرما۔ ہم سب کی اصلاح فرما دے۔ اگر آپ ہم پر رحم نہ فرمائیں گے تو آپ کے علاوہ کوئی بھی نہیں جو ہم پر رحم کرسکے۔رحمت آپ کی ہے، نصرت آپ کی ہے۔ اے اللہ! جتنے لوگ بھی یہاں بیٹھے ہیں ہم سب کو صاحبِ نسبت، اللہ والی حیات نصیب فرمادے۔ جو موجود نہیں ان پر بھی فضل فرمادے اَللّٰھُمَّ کُلَّ خَیْرٍ لِکُلِّ مُسْلِمٍ وَّمُسْلِمَۃٍ ہر مسلمان مرد کو اور ہر مسلمان عورت کو دونوں جہاں کی خیر و فلاح عطا فرما۔اے اللہ! ہمارے ادارے کو قبول فرما اور ہر قسم کے شر اور فتنہ سے محفوظ فرما اور ہمارے مدرسے کو ایک مثالی مدرسہ بنادے کہ جہاں قرآنِ پاک اتنا عمدہ پڑھایا جائے کہ بڑے سے بڑا قاری آئے تو اس کا دل خوش ہوجائے۔ اے اللہ! اپنی رحمت سے میری مدد فرما۔اساتذۂ کرام کو بھی توفیق عطافرما، طلبۂ کرام کو بھی توفیق عطا فرما اور مولانا مظہر میاں کو بھی اس کا اہتمام نصیب فرما کہ یہ ہر ہفتے بچوں کا اجتماع کریں اور ان سے قرآن شریف پڑھوائیں تب پتا چلے گا کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔ ہر جمعرات کو ایک گھنٹے کے لیے اجتماع کیجیے اور اس میں بچوں سے قرآن شریف پڑھوایا جائے تاکہ معلوم ہو کہ مدرسے میں کیا ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اپنی رحمت سے۔ اللہ تعالیٰ تمام طلبائے کرام اساتذۂ کرام مہتمم، معاونین ان کی اولاد جو اس مسجد میں آتے ہیں اور ادارے کے باورچی، پوچا لگانے والا اور چوکیدار سب کو ولی اللہ بنادے، صاحبِ نسبت بنادے۔ یا اللہ! جو بھی خانقاہ میں آئے وہ محروم نہ جائے۔ اے خدا! ہم سب کی اور ساری دنیا کے مسلمانوں کی اصلاح فرمادے۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن