Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

10 - 42
بنتا ہے تو وہ صاحبِ نور ہوجاتا ہے، لیکن جب عالم اﷲ والا بنتا ہے تو وہ نورٌ علیٰ نور ہوجاتا ہے، ایک علم کا نور اور ایک اس کے تقویٰ اور ذکر و فکر کا نور۔
تو یہ فرمایا کہ دیکھو! کچا کباب کھاکر متلی ہونے لگتی ہے اور آدمی اسے تھوک دیتا ہے لیکن اگر تل دیا جائے تو دور تک اس کی خوشبو پھیل جاتی ہے، پھر کہنے کی ضرورت نہیں رہتی کہ کس محلے میں کباب کی دوکان ہے، دور دور تک اس کی خوشبو اس کا پتا بتاتی ہے۔
کباب پر ایک لطیفہ
ہندوستان میں شاہی مسجد جونپور کے مدرسے میں میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اور میاں اصغر دیوبندی رحمۃ اﷲ علیہ دونوں بزرگ پڑھاتے تھے، وہاں ایک ہندو مسلمان ہوا، پھر ایک دفعہ کہیں سے مدرسے میں گائے کے کباب کی دعوت آئی، طالب علموں کی دعوت آتی رہتی ہے، تو جب اس نے کباب کھایا تو اس کو اتنا مزہ آیا کہ پھر جب کچھ دنوں تک دعوت نہیں آئی تو ساتھیوں سے کہتاتھا کہ ’’ کیا ٹٹبوے لیے پھرٹ ہو، ارے! کہوں ڈاوٹ واوٹ بھی ہے؟‘‘ یعنی کیا صرف کتاب ہی لیے پھرتے ہو، ارے! کہیں کباب کی دعوت بھی ہے؟ وہ توتلا تھا، میرے شیخ حضرت پھولپوری رحمۃاللہ علیہ اس کی توتلی زبان کی نقل کرکے ہمیں سنایا کرتے تھے۔ اﷲ ہمارے دلوں میں اپنے دردِ محبت کا کباب داخل کردے      ؎
زمانہ  بڑے غور  سے  سن  رہا  تھا 
ہم ہی تھک گئے داستاں کہتے کہتے
میرے شیخ فرماتے تھے کہ ’’اس کے جرے تو کس نہ بسائے‘‘یہ پوربی زبان کا جملہ ہے، یعنی جو اپنے کو خدائے تعالیٰ کے واسطے جلا کے خاک کردیتا ہے تو اس کی خوشبو کیوں نہ اڑے گی۔
خوشبوئے نسبت و مجاہدہ
حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب دامت برکاتہم کی خوشبو تو جاکر دیکھو۔ آج بڑے بڑے علمائے ندوہ ان کے قدموں میں ان سے دعائیں لینے آتے ہیں۔ حضرت نے بارہ سال اپنے شیخ کی خدمت کی، مجاہدات سے گزرے اور اس کے بعد جب دین کی تبلیغ شروع کی تو اتنے ستائے گئے کہ فرماتے ہیں    ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter