Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

33 - 42
پاخانے کی جگہ ٹھونک دیتا تھا   تو سب لوگوں نے کہارَحِمَ  اللہُ النَّبَّاشَ الْاَوَّلَ اللہ تعالیٰ پہلے کفن چور پر رحمت نازل فرما، پہلا کفن چور بہتر تھا، کم از کم کھونٹا تونہیں ٹھونکتا تھا۔
حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی عزت کوہم اپنا ایمان سمجھتے ہیں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے اپنے شیخ مولانا شاہ عبدالغنی صاحب کودیکھا کہ  ان سے بغلگیر ہوئے اور معانقہ کیا اور ایک خاص فتنہ اعظم گڑھ میں پیدا ہورہا تھا  اس کے خلاف کام کرنے کے لیے ان کو بلایا۔ لیکن شاگردوں کی کم ظرفی اور بے عقلی ہے کہ یہ لوگ بڑوں میں تفرقہ بازی کرتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو لڑاتے ہیں۔ کیا کہیں! افسوس ہوتا ہے، سب ایک سلسلہ کے ہیں،  مولاناحسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کس کے خلیفہ تھے؟ مولانا رشید احمد گنگوہی   رحمۃ اللہ علیہ کے اور مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ  کس کے خلیفہ تھے؟ حضرت حاجی امداداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے، سارا سلسلہ ایک ہے۔
قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی                              قیامِ پاکستان کی تائید
اس کے بعد ایک بات اور بتاتا ہوں جو کم لوگوں کو معلوم ہے کہ مولانا مدنی        رحمۃ اللہ علیہ نے اعظم گڑھ کے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر فرمایا کہ مسجد بننے میں اختلاف ہوسکتا ہے، کوئی کہتا ہے کہ یہاں بناؤ، کوئی کہتا ہے وہاں بناؤ لیکن مسجد بن جانے کے بعد اس کی حفاظت سب مسلمانوں پر فرض ہوجاتی ہے۔ اسی طرح پاکستان بننے میں تو اختلاف تھا لیکن پاکستان بن جانے کے بعد اب ہم اس کی حفاظت کو فرض عین سمجھتے ہیں۔ مولانا مدنی   رحمۃ اللہ علیہ  نے اعلان کیا کہ اب مسجد بن گئی  ہے، اب اسے گرانا جائز نہیں ہے۔ پاکستان بن جانے کے بعد اس کے ایک ایک انچ کی حفاظت فرض ہے۔ دیکھیے! یہ ہے اہلِ حق کی شان۔ اس بات کے راوی علامہ شبلی نعمانی کے سگے بھتیجے انور نعمانی ہیں۔ آج حسینی اور اشرفی کا نعرہ لگا کر آپس میں لڑائی کرانے والے ان باتوں کو نہیں دیکھتے۔ جب پاکستان ٹوٹا، یعنی مشرقی پاکستان الگ ہوگیا تو بعض نادانوں نے خوشیاں منائیں۔ آہ! یہ لوگ اپنے اکابر کے طریقے پر نہیں ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter