Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

22 - 42
سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟
حدیث میں جو ہے کہ اِتَّبِعُوا السَّوَادَ الْاَعْظَمَ13؎ سوادِ اعظم یعنی کثیر جماعت کی اتباع کرو. تو سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ کیا صرف لوگوں کی کثرت مراد ہے، چاہے کافروں کی کثرت ہویا فاسق و فاجر لوگوں کی؟ نہیں! بلکہ اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ بیاضِ اعظم کی اتباع کرو، یعنی اہلِ حق کی۔ سوادِ اعظم کی شرح حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ  نے یہ کی ہے کہ جدھر بیاضِ اعظم ہو، جدھر سب سے زیادہ نورہو، یعنی جدھر حق ہو ان کی اتباع کرو، خواہ ایسے لوگ تعداد میں کم ہوں، لیکن وہی سوادِ اعظم ہیں۔
تو میں عرض کر رہا تھا کہ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ  کی تمنا تھی کہ ایک الگ خطہ مسلمانوں کو حاصل ہوجائے اور حضرت نے دعا مانگی کہ اے خدا! ایک ایسا خطہ عطا کر دے کہ جہاں خالص اسلام کی سلطنت ہو اور فرمایا کہ اگرچہ کانگریس بھی انگریز سے آزادی کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کانگریس کی دونوں آنکھیں اندھی ہیں، وہاں نہ ایمان ہے، نہ عملِ مقبول، گاندھی کافر ہے، ایمان نہ ہونے کی وجہ سے اس کی دونوں آنکھیں اندھی ہیں، اگر اس وجہ سے کہ کافر اکثریت میں ہیں، کافروں کی حکومت ہوجائے اور ان کا غلبہ ہوجائے تو گاندھی کافر سے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قرآن نے یہ فرمایا ہے، لہٰذا قانون اس طرح ہونا چاہیے، کیوں کہ اس کی دونوں آنکھیں نہیں ہیں، وہ کیا قرآن اور مسلمانوں کی مانے گا، بلکہ اگر کوئی نادان شخص جا کر نہرو یا گاندھی سے کہتا کہ اللہ نے قرآن میں یہ فرمایا ہے تو نعوذ باللہ! وہ قرآنِ پاک کو گالیاں دیتے۔
اس کے برعکس آل انڈیا مسلم لیگ میں اگرچہ فاسق وفاجر مسلمان زیادہ ہیں، لیکن کلمہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس ایمان کی ایک آنکھ تو ہے، یہ کانے تو ہیں، لیکن اندھے نہیں ہیں، ایک آنکھ والے ہیں، کم از کم قرآنِ پاک کو سن تو سکتے ہیں۔ آج پاکستان میں کتنا ہی فاسق حکمران ہو، لیکن ہے تو مسلمان، قرآنِ پاک کو سن کر نعوذ باللہ! قرآن کی شان میں گستاخی نہیں کر سکتا۔
حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ  کا یہ جملہ یاد رکھو کہ مسلم لیگ کانی ہے، ایک آنکھ سے اندھی ہے اور کانگریس دونوں آنکھوں سے اندھی ہے، کیوں کہ کانگریس کا بانی گاندھی ہے، 
_____________________________________________
13؎  کنزالعمال:206/1(1030)،باب  فی الاعتصام بالکتاب والسنۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter