Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

17 - 42
لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللہَ مَعَنَا 9؎
اے صدیق! اندیشہ مت کرو، اﷲ ہمارے ساتھ ہے تو کیا تم اس وقت وہاں تھے؟ اس وقت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ کون تھا؟ اس وقت غارِ ثور میں صرف میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، لہٰذا یہ آیت میرے لیے نازل ہوئی ہے، اﷲ میرے ساتھ  نص قطعی سے ہے، فَتَقَلَّدَ سَیْفَہٗ وَخَرَجَ وَحْدَہٗ پھر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے تلوار سنبھالی اور جہاد کے لیے تنہا نکل پڑے، اس وقت تمام صحابہ کو شرح صدر ہوگیا کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ حق پر ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اے خلیفۃ المؤمنین! آپ صحیح فرمارہے ہیں اور ہم غلطی پر تھے، اس کے بعد صحابہ جوشِ ایمانی کے ساتھ لشکر کے ساتھ روانہ ہوگئے۔ کیا یہ معمولی بات ہے؟ دوستو! صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ایمان کو تو دیکھو، انہوں نے اس وقت یہ بھی دکھلادیا کہ جمہوریت باطل ہے اور اس آیت کی عملی تفسیر کردی:
فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللہِ 10؎
پس اے نبی! جب آپ رائے پختہ کرکے کسی بات کا عزم کرلیں تو اﷲ پر بھروسہ کرکے اس کام کو کرڈالا کیجیے، جمہوریت کے بطلان پر ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنا عمل بطور ِثبوت دکھلایا۔
حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اپنے بیٹے سے فرماتے ہیں کہ اے میرے بیٹے عبداﷲ! خدا کی قسم! ابوبکر کی اس دن کی عبادت جس دن وہ تنہا جہاد کے لیے نکلے تھے   تیرے باپ عمر کی ساری زندگی کے دنوں کی عبادت سے فائق اور بالاتر ہے اور جس رات کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے تنہا اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ہجرت کرائی، نبوت کے وزن کو اپنے اوپر رکھا، یعنی حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو اپنے کندھوں پر بٹھایا، اس ہجرت کی رات کی عبادت عمر کی ساری زندگی کی راتوں کی عبادت سے افضل ہے۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی افضلیت کی وجہ
کیا کہیں دوستو! ایمان و یقین صحبت سے ملتا ہے۔ افسوس کہ اس حقیقت کو لوگ 
_____________________________________________
9؎   التوبۃ: 40
10؎   اٰل عمرٰن:159
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter