Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

32 - 42
معلوم ہوگیا کہ پاکستان اسلامی سلطنت ہے، کیوں کہ شریعت کی رو سے مسلمان حکمرانوں کواسلامی قانون نافذ کرنے کی قدرت ہونی چاہیے اور قدرت موجود ہے، لیکن اپنی نالائقی، ایمانی کمزوری، بشری کمزوری اور بڑی حکومتوں کے ڈر سےاسلامی قانون نافذ نہیں کرتے۔
اللہ کا شکر ہے کہ اختر کو ان باتوں کا علم ہے ورنہ اگر آج اختر کو بزرگوں کی صحبت نہ ملی ہوتی تو یہ باتیں ہم کہاں سے پاتے۔ اسلامی سلطنت کی تعریف میں میرے اور مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ  کے درمیان صرف ایک راوی ہے، وہ بھی عالم تقویٰ والا، یعنی مولانا شبیر علی صاحب ، انہوں نے یہ فرمایا تھا  کہ حکیم الامت نے یہ تعریف کی تھی اسلامی سلطنت کی، ورنہ کہیں تحریر میں ہماری نظر سے نہیں گزری۔ اب چھپ جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اس سے بڑی تسلی ہوجاتی ہے، ورنہ آدمی سوچتا ہے کہ کیا  کہیں صاحب! بُرا کیا جو یہاں آئے۔
قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع
اب سنیے! جنہوں نے پاکستان بننے میں اختلافِ رائے کیا اور کانگریس میں ہندوؤں کے ساتھ تھے، آزادی کے بعد ہندوؤں نے ان ہی مسلمانوں کوپکڑنا شروع کردیا، علماء کو گرفتار کیا گیا اور ان پر مصیبتیں اور تکلیفیں آئیں تب ان اکابر کو بھی احساس ہوا کہ ہندو پر اعتماد کرکے ہم سے سخت غلطی ہوئی، اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا تو کبھی کانگریس کا ساتھ نہ دیتے۔
شیخ الحدیث مفتی وجیہ صاحب جو ٹنڈو الٰہ یار میں موجود ہیں، انہوں نے فرمایا کہ میں اس جلسے میں موجود تھا جس میں حضرت مولانا مدنی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آہ! ایک دشمن یعنی انگریز کو تو ہم نے ہندوستان سے نکال دیا لیکن بعد میں ہندو اس سے بھی بڑا دشمن نظر آیا، جن ہندوؤں کے ساتھ ہم نے اتنی وفاداریاں کیں وہ سب سے بڑا بے وفا اور غدار نکلا اور یہ ایسا کفن چور ہے کہ پہلے والے کفن چور سے زیادہ خطرناک ہے۔ پھر حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ نے مثال کے طور پر دو کفن چوروں کا قصہ بیان فرمایا کہ ایک کفن چور تھا، وہ قبر سے مردوں کا کفن چراتا تھا، اس سے لوگ تنگ آگئے۔ خدا سے دعاکی کہ اے خدا! اس کو موت دے دے، یہ کفن چراتا ہے اور مُردوں کو ذلیل کرتا ہے، وہ مر گیا، اور سب لوگ خوش ہوگئےکہ جان چھوٹی لیکن جو دوسرا کفن چور اس کا خلیفہ آیا تو وہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا کہ کفن چرا کر ایک کھونٹا مُردے کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter