اسلامی مملکت کی قدر و قیمت |
ہم نوٹ : |
|
ایک انوکھی عارفانہ دعا اور دیکھو!شاہی رحم کی وہ اپیل یہیں کر لو کہ اے خدا! اپنے اعمالِ بد اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے، قانون کی رو سے ہمیں خطرہ ہے کہ کہیں ہم جہنم میں داخل نہ ہوجائیں، اس لیے ہم شاہی عدالت قائم ہونے سے پہلے، دنیا ہی میں آپ سے شاہی رحم کی درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے اپنے شاہی رحم کو مقدر کر دیجیے،کیوں کہ ہمارے اعمال بہت خراب ہیں۔کبھی کبھی یہ دعا مانگ لیا کیجیے،یہ بہت اہم نکتہ ہے اورامت کو سکھانا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے شاہی رحم کی درخواست دنیا ہی میں کر لیں۔ (ایک صاحب نے کہا کہ اس طرف ذہن منتقل نہیں ہوتا تو فرمایا کہ) ذہن کیسے منتقل ہو؟ ذہن تو منتقل ہوتا ہے جب منتقل کرنے والوں کے ساتھ رہے، جن کے ذہن منتقل ہوتے ہیں کچھ دن ان کی صحبت میں رہے ، پھر ذہن منتقل ہوتا ہے۔تو میں یہ بتا رہا تھا کہ کبھی کسی کافر کی تعریف مت کرو کہ پاکستان کے مسلمانوں سے تو ہندوستان اور لندن کے کافر اچھے ہیں، ایسے شخص کا خاتمہ کفر پر ہونے کا اندیشہ ہے۔ سمجھ لو اس کو ۔ ایک اشکال کا حل اب میں ایک اشکال کا جواب دے کر تقریر کو ختم کرتا ہوں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہاں پاکستان میں سڑک پر ایک رسی بھی ڈال دو تو وہ بھی چوری ہوجاتی ہے اور لندن میں کیا ایمان داری ہے، واہ واہ!ارے!وہاں فٹ پاتھ پر اخبار رکھے رہتے ہیں اور کوئی آدمی نگران نہیں ہوتا، جو اخبار اٹھاتا ہے، اس کے پیسے وہیں رکھ دیتا ہے اور یہاں اگر کوئی اس طرح اخبار رکھ دے تو لوٹ مار مچ جائے گی، میں کہتاہوں کہ سنیے !جو ہاتھی کا پاخانہ کھاتا ہے مرغی کی بیٹ سے اس کا پیٹ نہیں بھرتا، وہ کفار چھوٹی چوری کو اپنی توہین سمجھتے ہیں، کیوں کہ جو بڑے چور ہوتے ہیں وہ دو چار روپے چوری نہیں کرتے، وہ ڈاکہ مارتے ہیں اور کروڑوں پونڈ کا ڈاکہ مارتے ہیں۔ ایک مرتبہ امریکا میں تھوڑی دیر کے لیے بجلی فیل ہوگئی تو لاکھوں زنا ہوگئے اور لاکھوں ڈاکے پڑ گئے۔ یہاں پاکستان سے ایک جوان جوہری، سونے کی دوکان کرنے والا امریکا گیا ہوا تھا، وہاں سونے کے زیورات لے کر جا رہا تھا کسی کو دکھانے کے لیے، راستے میں ڈاکوؤ ں نے گولی ماردی اور زیورات لے گئے، میں خود مرحوم کے یہاں تعزیت کے لیے گیا۔