اسلامی مملکت کی قدر و قیمت |
ہم نوٹ : |
|
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھی ہیں۔ ارے میاں! کہنے کے تو قابل بنو کہ میں فلاں کا ساتھی ہوں۔ اس کے لیے مولانا شاہ وصی اﷲ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی کتاب ’’نسبتِ صوفیا‘‘ پڑھیے، زبردست کتاب ہے اور عَاقِبَۃُ الْاِنْکَارِ پڑھیے،یہ مولانا شاہ وصی اﷲ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اہل اﷲ کے فیوض کے منکرین پر زبردست رسالہ لکھا ہے۔ میرے پاس دونوں کتابیں ہیں، اﷲ تعالیٰ مولانا مظہر میاں کو توفیق دیں کہ اس کو کتب خانہ سے چھاپ دیں، یہ بزرگوں کا دردِ دل ہے۔ آپ بتائیے کہ کیا صرف کتاب پڑھنے سے اہل اﷲ کے فیوض و برکات حاصل ہوجائیں گے؟ کتاب اﷲ کے ساتھ رجال اﷲ کی ضرورت ہے یا نہیں؟ جب کتاب نازل ہوتی ہے تو اﷲ کوئی نبی بھی پیدا کرتا ہے۔ اگر کتاب اﷲ ہدایت کے لیے کافی ہوتی تو اﷲ تعالیٰ رجال اﷲ پیدا ہی نہ کرتے۔ نبیوں کی بعثت کتاب کے ساتھ ساتھ ہوئی ہے اور امتیوں کو نبی کی صحبت کا حکم دیا گیا ہے، جیسے نبی آخرالزماں سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا: وَ اصۡبِرۡ نَفۡسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ 8؎اے نبی! آپ صبر کرکے بیٹھیے ان لوگوں کے ساتھ جو صبح و شام اپنے رب کی عبادت محض اس کی رضا جوئی کے لیے کرتے ہیں، اگرچہ آپ اکیلے بہت عبادت کررہے ہیں، اگرچہ آپ کو میرے ساتھ خلوت محبوب ہے، لیکن یہ صحابہ رضی اللہ عنہم کیسے بنیں گے؟ اپنے نفس پر صبر کرکے ان کے ساتھ بیٹھیے اور ان کو اپنی صحبت میں رکھیے تاکہ آپ کے قلب کا یقین ان کے قلب میں اترے۔ صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ تو صحبت اتنی بڑی اور اہم چیز ہے کہ ایک شخص اگر حالتِ ایمان میں ایک مرتبہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو دیکھ لے یا وہ نابینا ہو لیکن نبی کی نظر اس پر پڑجائے تو وہ صحابی ہوجاتا ہے اور اس کا ایمان اتنا بڑھ جاتاہے کہ ایک لاکھ امام ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ، ایک لاکھ امام بخاری رحمۃ اﷲ علیہ اور سارے اولیاء اﷲ کا ایمان ایک طرف رکھا جائے اور ایک ادنیٰ _____________________________________________ 8؎الکہف:28