Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

20 - 42
فرمادے جو پانچ چھ آدمیوں کا ہو اور اس کا پائلٹ بھی میرا دوست ہو۔ اس میں بیٹھ کر سارے عالم میں جاجاکر تیرے عشق و محبت کی داستان سناؤ ں، جب چاہااپنے بزرگوں کے پاس الٰہ آباد پہنچ گئے، جب چاہا اپنے شیخ کی خدمت میں ہردوئی اترگئے، جب چاہا ساؤ تھ افریقہ چلے گئے، مطلب یہ ہے کہ طویل سفر کا وقت بچ جائے۔
بس!یہی دل چاہتا ہے کہ اے خدا! مجھے اپنی رحمت سے کچھ کان عطافرمادے، گو اختر مستحق نہیں ہے، لیکن محض اپنی رحمت سے کچھ ایسے کان شرق و غرب، شمال و جنوب سے عطا فرمادے جو آپ کی محبت کے پیاسے ہوں اور اپنے اس دردِ محبت کی امانت کو جو اختر کے سینے میں ہے، ان کے سینوں میں منتقل فرمادے۔ مجھے بہانہ بنادیں۔ کام آپ بنادیں، نام میرا چڑھادیں اور اسے میرے لیے صدقۂ جاریہ بنادیں، کیوں کہ کام تو صرف آپ ہی بناتے ہیں۔
پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے
آج چوں کہ۱۴؍اگست ہے اور پاکستان کی آزادی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں،اس لیے میں کچھ باتیں قیامِ پاکستان سےمتعلق بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا قیام بڑے بڑے اولیاء اللہ کی تمنا تھی، خاص کر حکیم الامت مجدد الملّت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ  کی  یہ تمنا تھی کہ ایک الگ اسلامی ریاست ہو، جہاں مسلمان ہندوؤ ں اور  کافروں کے تابع نہ  ہوں، یہ سب کتابوں میں چھپا ہوا ہے، حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جب میری ریل ریاست رامپور سے گزرتی ہے اور اذان کی آواز سنائی دیتی ہے اور آزادی سے رہتے ہوئے مسلمان نظر آتے ہیں تو دل خوش ہوجاتا ہے، حالاں کہ مسلمانوں کی یہ ریاست نام کی تھی، کام کی نہیں تھی، لیکن فرمایا کہ وہاں چند اسلامی شعائردیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے اور فرمایا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ سلطنت قائم ہو، جو ہندوؤ ں کے ساتھ مخلوط نہ ہو۔
کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے
کیوں کہ مان لیجیے کہ اگرکہیں نو ہزار افراد کی بستی ہے، جس میں چھ ہزار ہندو ہیں اور تین ہزار مسلمان ہیں تو جب یہ مخلوط حکومت بنائیں گے اور اسمبلی میں کسی معاملے پر ووٹنگ ہو گی تو ہمیشہ مسلمان ذلیل اور مغلوب رہیں گے، کیوں کہ چھ ہزار ووٹ کافروں کو جائیں گے اور تین 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter