Deobandi Books

داستان اہل دل

ہم نوٹ :

14 - 42
علامہ ابنِ حجرعسقلانی رحمۃ اﷲ علیہ نے شرح بخاری میں اس حدیث کی شرح میں لکھا ہےاِنَّ جَلِیْسَھُمْ یَنْدَرِجُ مَعَھُمْ فِیْ جَمِیْعِ مَا یَتَفَضَّلُ اللہُ  بِہٖ عَلَیْھِمْ6؎ اﷲ والوں  کے پاس بیٹھنے والوں کو اﷲ تعالیٰ ان ہی کے ساتھ درج کرلیتا ہے اور جو افضال اور جو رحمتیں اﷲ والوں پر نازل کی جاتی ہیں اﷲ ان کے ساتھیوں کو بھی محروم نہیں کرتا لیکن رفاقت میں حُسن اور اخلاص ہونا چاہیے۔
میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاﷲ علیہ فرماتے تھے کہ علامہ محمود نسفی نے تفسیر خازن میں فرمایا کہوَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًا7؎حَسُنَ معنیٰ میں مَااَحْسَنَ  کے ہے، یہ افعالِ تعجب میں سے ہے کہ اﷲ والے کیا ہی اچھے رفیق ہیں، تو ان کی رفاقت کو حسین بنانے کی کوشش کرو یعنی رفاقت فی العمل میں اخلاص اور خونِ تمنا کی مشق کرنے کی عادت ڈالو۔ ورنہ بزرگوں کے دسترخوان پر سموسہ پاپڑ تو مِل جائے گا مگر اﷲ نہیں ملے گا، اگر نعمتیں پاگئے اور نعمت دینے والا نہ پایا تو ایسی نعمتیں تو  کافر بھی کھاتا ہے پھر تم میں اور کافر میں کیا فرق ہے؟ بھئی نعمت تو کافر بھی استعمال کرتا ہے مؤمن کی شان یہ ہے کہ نعمت دینے والے کو قلب میں حاصل کرے، نسبت مع اﷲ علی سطح الولایت حاصل کرے، جو اولیاء اﷲ کو نصیب ہوتی ہے، جو نصیبِ دوستاں ہے، یہ اﷲ کے اولیاء کی قسمت ہے کہ وہ خونِ آرزوئے حرام کی عادت ڈالتے ہیں ۔
 اب کوئی کہے کہ مولوی بننے میں، اللہ والا بننے میں کوئی تمنا ہی پوری نہیں ہوگی، تو جائز تمنا پوری کرو، مرنڈا پینے کو دل چاہے خوب پیو، مرغی کھاؤ، اپنی بیوی کو ایک ہزار دفعہ دیکھو لیکن دوسروں کی وائف مت دیکھو ورنہ ویلیم فائیو کھانی پڑے گی، نیند اُڑ جائے گی اورکوائف خراب ہوجائیں گے ۔ لہٰذا کسی حسین کو بصورتِ پیار بھی نہ دیکھو، بصورتِ غصہ بھی نہ دیکھو۔ بعض لوگ ایئر ہوسٹس کو بہت ڈانٹتے ہیں کہ ہم نے کافی مانگی تھی تم نے چائے دے دی، لیکن ڈانٹنے میں بھی پوری آنکھیں کھول کر اس کے اوپر شعاعِ بصریہ کاملہ ڈالتے ہیں، لہٰذا ہوشیار ہوجاؤ، ان کو نہ پیار سے دیکھو نہ غصے سے دیکھو، قصائی کی نظر سے بھی نہ دیکھو چاہے عیسائی ہو یا ڈیسائی ہو۔
_____________________________________________
6؎  فتح الباری:213/11، باب فضل ذکراللہ تعالٰی،دارالمعرفۃ ، بیروتالنسآء:69
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرا ہر شعر تاریخِ محبت ہے 8 1
3 اللہ پر پوراجہاں فدا کرنے کا مطلب 8 1
4 اللہ خونِ تمنا سے ملتا ہے 10 1
5 خونِ تمنا کی عظمت 11 1
6 عشقِ حقیقی کی تکمیل گناہ سے بچنے کاغم اُٹھانے سے ہوتی ہے 12 1
7 اللہ کی ہر وقت ایک نئی شان ہے 12 1
8 خونِ تمنا مطلع آفتابِ نسبت ہے 13 1
9 حسن پرستی قابل صد افسوس ہے 15 1
10 حسنِ فانی سے دل لگاناعلامتِ کر گسیَّت ہے 15 1
11 خونِ تمنا اور مقامِ ابراہیم ابنِ ادہمرحمۃ اللہ علیہ 16 1
12 ایک لطیفہ 17 1
13 خیانتِ عینیہ و قلبیہ دونوں سے بچنے کی تلقین 17 1
14 زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے 19 1
15 تاثیر دردِ نہاں 20 1
16 داستانِ اہلِ دل کا سبق 21 1
17 حضرت والا کی صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدات 21 1
19 حضرت والا کا ادبِ اساتذہ اور اُس کے ثمرات 23 1
20 محبت بے زباں کی سحر انگیزی 24 1
21 گلستانِ قربِ الٰہی کی یاد کا فیض 25 1
22 سببِ صحرا نوردی 25 1
23 بیانِ محبت کی کرامت 26 1
24 نسبت اہلِ نسبت ہی سے ملتی ہے 27 1
25 حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح 28 1
26 حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب 29 1
27 داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ 29 1
28 حدیثِ مذکور سے متعلق ایک علمِ عظیم 31 1
29 بغیر صحبتِ شیخ کیفیتِ احسانیہ حاصل نہیں ہوسکتی 31 1
31 نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے 32 1
32 مجاہدہ بقدرِ استطاعت فائدہ مند ہے 33 1
33 حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہکا عشقِ شیخ 34 1
34 مشایخ کو ایک اہم نصیحت 34 1
35 اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے 35 1
36 اَذان کے بعد کی دعا اوراس کی شرح 36 1
37 عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں 37 1
38 پیشِ لفظ 7 1
Flag Counter