Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

38 - 50
میں میں اپنے ہاتھی پر بیٹھ کر داخل ہوسکوں۔ تو بزرگانِ دین فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جس کو اپنا ولی بنانا چاہتے ہیں اس کا دل اتنا بڑا بنا دیتے ہیں کہ وہ اللہ کے حکموں پر جان دیتا ہے، خدا کی ناراضگی کو وہ اپنی موت سمجھتا ہے۔ اس مثال سے بات سمجھ میں آگئی کہ جس کا دل اللہ اپنے لیے تجویز کرے گا اس کا دل بڑا بنائے گا یا نہیں؟ جس طرح راجہ مخلوق ہوکر غریبوں کا گھر بناتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ جس کے دل کو اپنا گھر بناتے ہیں اس کا دل بھی بڑا کردیتے ہیں۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں  ؎
بادہ  در  جو شش  گدائے  جوشِ   ما   است
چرخ   در   گردش   اسیرِ  ہوشِ  ما   است
یہ شراب کیا جانے مستی کو؟ اس کی مستی میری مستی کی گدا ہے اور پورا آسمان میرے دل کا ادنیٰ قیدی ہے، میرے ہوش کا قیدی ہے۔ اور فرماتے ہیں کہ اولیاء اللہ کےجسم کی کمزوری دیکھ کران کو حقیر مت سمجھو      ؎
ظاہرش  را  پشّۂ    آرد  بچرخ 
باطنش باشد محیط  ہفت  چرخ
اگرچہ اولیاء اللہ کا ظاہر کمزور ہے کہ اگر انہیں ایک مچھر بھی کاٹ لے تو بے چارے پریشان ہوجاتے ہیں، لیکن ان کا دل ساتوں آسمانوں کو اپنے اندر لیے ہوئے ہوتا ہے، ارے! جب آسمان والے کو لیے ہوئے ہیں، جب آسمان کے خالق کو اپنے اندر رکھتے ہیں تو آسمانوں کی کیاحقیقت ہے؟ ایک بزرگ سے کسی نے کہا کہ حضور! لوگ آپ کو شاہ صاحب شاہ صاحب کہتے ہیں تو آپ کے پاس کتنا سونا ہے؟ وہ سمجھتا تھا کہ شاہ ہونے کے لیے سونا ہونا ضروری ہے،اس اللہ والے نے کہا     ؎
بخانہ  زر  نمی  دارم   فقیرم
ولے دارم خدائے زر امیرم
میرے گھر میں سونا نہیں ہے میں فقیر ہوں لیکن میں سونے کے خالق، سونے کے پیدا کرنے والےکواپنے دل میں رکھتا ہوں، تم اپنے دل میں مخلوق رکھتے ہو، میں خالق رکھتا ہوں، تم   
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter