Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

34 - 50
ہم نے لیا ہے داغِ دل کھو کے بہارِ زندگی
ایک گلِ تر کے واسطے میں نے چمن  لٹا دیا
بد نظری کرنے والوں سے کہتا ہوں، اپنے دوستوں سے بھی کہتا ہوں اور اپنے نفس سے بھی کہ اللہ ایسے نہیں ملے گا، دنیا کے جتنے حسین ہیں ان سب کو چھوڑ دو تب خدا ملتا ہے، مگر حلال بیوی کومت چھوڑ دینا اگر چہ اس کی جدائی شاق ہو لیکن وہ مضر نہیں ہے     ؎
توڑ ڈالے مہ و خورشید ہزاروں ہم نے
تب کہیں جا کے  دِکھایا رُخِ  زیبا تو نے 
نظر کی حفاظت کروایمانی حلاوت ملے گی ان شاء اللہ، نظر بچانے سے دل کو دُکھ تو ہوگا مگر اس ٹوٹے ہوئے دل پر اللہ تعالیٰ کا اتنا پیار نازل ہوتا ہے کہ وہ بہت بڑ ا ولی اللہ بنایا جاتا ہے، نظر کی حفاظت کو معمولی عمل مت سمجھیے، دل بادشاہ ہے لہٰذا اس کی مزدوری بھی بہت بڑی ہے۔ ایک ایک نظر بچانے پر اتنا ایمان بڑھے گا کہ آسمان برائے نام آسمان ہو گا۔ میرا شعر سن لیجیے  ؎
گزرتا ہے کبھی دل پر وہ غم جس کی کرامت سے 
مجھے  تو   یہ  جہاں  بے  آسماں  معلوم  ہوتا  ہے
یعنی ساتوں آسمان نام کے رہ جاتے ہیں گویا ہم خدا کو دیکھ رہے ہیں۔ تھوڑی سی ہمت کرو دوستو! تھوڑی سی محنت کرو، گناہ چھوڑنے کا غم اٹھا لو، ہم زیادہ وظیفے نہیں بتاتے، صرف یہی کہتے ہیں کہ سب گناہ چھوڑ دو فرض، واجب، سنتِ مؤکدہ اور گناہ سے بچنا اولیاء اللہ کا راستہ ہے مگر جب اللہ اپنا ولی بنائے گا تو بغیر ان کے ذکر کے آپ کو خود چین نہیں ملے گا، بتاؤ مچھلی کو پانی کے بغیر چین ملتا ہے؟ جب مچھلی کو پانی سے نکالتے ہو تو وہ تڑپتی ہے یا نہیں؟ تو اللہ والا وہ ہے جو خدا کی محبت میں اپنے دل کو تڑپتا ہوا محسوس کرنے لگے، وہ مجبورِ محبت ہوکر رہ جائے     ؎
 بھلاتا  ہوں  پھر  بھی  وہ   یاد  آرہے  ہیں
تو اللہ تعالیٰ کا پیار دیکھو جب پیر چنگی نے کہا کہ اے خدا! اب میری آواز کسی کو پسند نہیں ہے، ساری دنیا نے مجھ کو چھوڑ دیا، اگر آپ بھی پیا ر نہیں کریں گے اور میرے پیٹ میں روٹی نہیں ڈالیں گے تو میں تو بھوکوں مر جاؤں گا۔ کیا کوئی ابا اما ں اپنے لنگڑے لولے بچے کو چھوڑ دیتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter