Deobandi Books

صبر اور مقام صدیقین

ہم نوٹ :

8 - 38
کھالیں گے،جو پہنائیں گے پہن لیں گے اور آپ سےکبھی کسی چیز کی فرمایش نہ کریں گے اور اس پرعمل کرکے دکھادیا کہ پوری زندگی کبھی کسی چیز کی فرمایش نہیں کی۔ دل میں دنیا کی محبت بالکل نہیں تھی،جانتی ہی نہیں تھیں کہ دنیا کیا چیز ہے۔ جب گھر میں جاتا تو اکثر دیکھتا کہ قرآن پاک کھلا ہوا ہےاورتلاوت ہورہی ہے۔یہ بھی ان کی کرامت تھی کہ برسوں سے مختلف امراض لاحق تھے لیکن معمولات میں کوئی فرق نہ آتا تھا۔انتقال کے قریب ان کے پاس تیماردار عورتوں کو نہایت عمدہ و عجیب و غریب قسم کی خوشبو محسوس ہوئی۔
اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کے پیٹ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے مولانا مظہرسلمہٗ جیسالائق،متقی،عالم بیٹا عطا فرمایا جن سے اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے دین کا عظیم الشان کام لے رہے ہیں اور ان کے بیٹے بھی ماشاء اللہ حافظ عالم ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مجھ کو اور میری اولاد کو قیامت تک خدمتِ دینیہ کی توفیق بخشیں اورقیامت تک میری اولاد میں علمائے ربّانیّین علیٰ سطح ولایت الصدیقیت پیدا ہوتے رہیں تاکہ جو دینی ادارے اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے ہیں ان کو قیامت تک باحسن وجوہات چلانے کی میری اولاد کواللہ تعالیٰ صلاحیت عطا فرمائے اور قبول فرمائے،آمین۔
انتقال کے بعد ان کے لیے بہت سے مبشراتِ منامیہ بھی ہیں۔ مفتی حسین بھیات صاحب سلمہٗ جو جنوبی افریقہ کے عالم ہیں، میرے بہت خاص احباب میں سے ہیں اور میرے مُجاز بھی ہیں، انہوں نے انتقال کے دوسرے دن خواب دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہونا چاہتے ہیں لیکن فرشتے نے ان کو روک دیا کہ ابھی نہیں اور پوچھا کہ پیچھے کون آرہی ہیں؟ مفتی حسین بھیات نے کہا کہ یہ میری ماں ہیں۔ (یعنی والدۂ  مولانا مظہر سلمہٗ) فرشتے نے ان کو راستہ دے دیااور وہ جنت میں داخل ہوگئیں۔ جدہ میں مولانا عبدالرحمٰن صاحب کی اہلیہ نے خواب میں دیکھا کہ نہایت شاندارلباس پہنےہوئے قرآنِ پاک کی تلاوت کررہی ہیں۔تلاوت کرتے ہوئے اور بھی کئی احباب نے دیکھا کہ والدۂ  مظہرسلمہٗ ایک اتنے بڑے کمرے میں ہیں جس کی چھت نظر نہیں آرہی ہے اورزمین سے کوئی بہت چمک دار چیزیں اُٹھارہی ہیں جس کی تعبیر یہ دی گئی کہ یہ ایصالِ ثواب ہے جو ان کو پہنچ رہا ہےاوراحقر کے احباب میں سے جناب ظفر اقبال صاحب انجینئر جن کو انتقال کی خبرنہیں تھی انہوں نے خواب دیکھا کہ حضرت مولانا اشرف
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمۃ الکتاب 7 1
4 ابتلاء و امتحان کا مفہوم 11 1
5 عاشقانِ خدا کے امتحان کا مقصد 11 1
6 شرح حدیث اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ صَبُوْرًا... الخ 12 1
7 اللہ تعالیٰ کے امتحان کے منصوص پرچے 13 1
8 تاثیر صحبتِ اہل اللہ 13 7
9 اللہ تعالیٰ کے امتحان کا پہلا پرچہ 14 7
10 انبیاء علیہم السلام پر مصائب کی وجہ 15 7
11 جن کے رتبے ہیں سِو ا ان کو سِوا مشکل ہے 15 7
12 اولیاء اللہ پر مصائب کی وجہ 15 7
13 امتحان کا دوسرا پرچہ 16 7
14 امتحان کا تیسرا پرچہ 17 7
15 امتحان کا چوتھا پرچہ 17 7
16 امتحان کا پانچواں پرچہ 18 7
17 مصیبت اور لفظ بشارت کا ربط 18 1
18 متاعِ جانِ جاناں جان دینے پر بھی سستی ہے 18 1
19 صبر کی تین قسمیں 18 1
20 مصیبت میں صبر کرنا 19 19
21 طاعت پر صبر کرنا 19 19
22 گناہو ں سےصبر کرنا 20 19
23 قلبِ شکستہ اور نزولِ تجلیاتِ الٰہیہ 20 1
24 ولایت و نسبت کی علامت 21 1
25 گناہ چھوٹنے اور گناہ چھوڑنے کا فرق 23 1
26 غمِ تقویٰ کی کیف و مستیاں 23 1
28 استرجاع کی سنت 24 1
29 تعریفِ مصیبت بزبانِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم 25 1
30 اس اُمت کی ایک امتیازی نعمت 26 1
31 حقیقی صبر کیا ہے؟ 27 1
32 اِنَّالِلہِ کی تفہیم کے لیے ایک انوکھی تمثیل 27 1
33 مقامِ تسلیم و رضا 29 1
34 حضرت پیرانی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا کے حالاتِ رفیعہ 30 1
35 حالاتِ برزخ 31 1
36 موت بھی رحمت ہے 31 1
37 صبر پر تین عظیم الشان بشارتیں 31 1
38 صلوٰۃ علی النبی کی تفسیر 32 1
39 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
41 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
42 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت عنداللہ 33 1
43 پہلی بشارت ’’رحمتِ خاصہ‘‘ 34 42
44 دوسری بشارت ’’رحمتِ عامہ‘‘ 34 42
45 تیسری بشارت ’’نعمت اِھْتِدَاء 35 42
46 حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد 35 1
48 شرح حدیث’’اِنَّ لِلہِ مَا اَخَذَ ‘‘ 36 1
Flag Counter