Deobandi Books

صبر اور مقام صدیقین

ہم نوٹ :

34 - 38
کہ اس عمل میں اللہ تعالیٰ خود شریک ہیں۔معلوم ہوا کہ لفظ صلوٰۃ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کی طرف اس کی نسبت ہوتی ہے تو معنیٰ کچھ اور ہوتے ہیں اور فرشتوں اور مؤمنین کی طرف نسبت ہوتی ہے تو دوسرے معنیٰ ہوتے ہیں۔
پہلی بشارت ’’رحمتِ خاصہ‘‘
تو صابرین کے لیے اللہ کی طرف سے جو بشارت دی جارہی ہے وہ کیا ہے؟اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ رَحۡمَۃٌصلوات جمع ہے صلوٰۃ کی معنیٰ خاص خاص رحمتیں یعنی اللہ تعالیٰ صبرکرنے والوں پر خاص خاص رحمتیں نازل فرمائے گا لیکن آگے وَ رَحۡمَۃٌ نازل فرماکربتادیا کہ میں رحمت عامہ سے بھی اپنے صبرکرنے والے بندوں کومحروم نہیں کروں گا۔یہ تعمیم بعد التخصیص ہے کہ صابرین پر خاص خاص رحمتیں تو اللہ برسائے گا ہی مگر رحمتِ عامہ بھی دے گا یعنی رحمتِ خاصہ کے آبشار کے تسلسل کے ساتھ رحمتِ عامہ بھی ملے گی۔ پے درپے صلوات اور رحمت پہ رحمت نازل ہوگی۔ یہ تفسیر بیان القرآن ہے جو پیش کررہا ہوں۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ صلوات سے مراد خاص خاص رحمتیں ہیں۔
دوسری بشارت ’’رحمتِ عامہ‘‘
اور جو بعد میں وَرَحْمَۃٌ ہے یہ تعمیم بعد التخصیص ہے یعنی رحمتِ عامہ مراد ہے اور اس کی وجہ حضرت نے عجیب فرمائی کہ چوں کہ حکم صبر پر عمل کرنے میں تمام صابرین مشترک ہیں، اس لیے اس کا بدلہ رحمتِ عام ہے لیکن چوں کہ ہر صابر کے صبر کی کیفیت وخصوصیت و کمیت جدا ہے لہٰذا ان خصوصیات کا صلہ بھی جدا جدا خاص عنایتوں سے ہوگا،جتنا جس کا صبر ہوگا اتنی ہی عنایتِ خاصہ اس پر مبذول ہوگی۔ اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡاور یہ نزولِ رحمت تمہارے رب کی طرف سے بدون واسطہ ملائکہ ہوگا یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست رحمتیں نازل ہوں گی۔ مِنْ رَّبِّہِمْ فرمایا کہ تمہارا ربّ براہِ راست تم پر رحمت نازل کرےگا۔دیکھو! کوئی دوست کسی کو براہِ راست کوئی چیز دےاورخود نہ دے بلکہ کسی کے ذریعے سے دے فرق ہے یا نہیں؟  تو مِنْ رَّبِّہِمْ سے اللہ تعالیٰ نے مزہ بڑھادیا اور صبرکو میٹھا کردیا کہ تمہارے ربّ کی طرف سے بدون واسطہ ملائکہ رحمتِ خاصہ بھی ملے گی اور رحمتِ عامہ بھی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمۃ الکتاب 7 1
4 ابتلاء و امتحان کا مفہوم 11 1
5 عاشقانِ خدا کے امتحان کا مقصد 11 1
6 شرح حدیث اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ صَبُوْرًا... الخ 12 1
7 اللہ تعالیٰ کے امتحان کے منصوص پرچے 13 1
8 تاثیر صحبتِ اہل اللہ 13 7
9 اللہ تعالیٰ کے امتحان کا پہلا پرچہ 14 7
10 انبیاء علیہم السلام پر مصائب کی وجہ 15 7
11 جن کے رتبے ہیں سِو ا ان کو سِوا مشکل ہے 15 7
12 اولیاء اللہ پر مصائب کی وجہ 15 7
13 امتحان کا دوسرا پرچہ 16 7
14 امتحان کا تیسرا پرچہ 17 7
15 امتحان کا چوتھا پرچہ 17 7
16 امتحان کا پانچواں پرچہ 18 7
17 مصیبت اور لفظ بشارت کا ربط 18 1
18 متاعِ جانِ جاناں جان دینے پر بھی سستی ہے 18 1
19 صبر کی تین قسمیں 18 1
20 مصیبت میں صبر کرنا 19 19
21 طاعت پر صبر کرنا 19 19
22 گناہو ں سےصبر کرنا 20 19
23 قلبِ شکستہ اور نزولِ تجلیاتِ الٰہیہ 20 1
24 ولایت و نسبت کی علامت 21 1
25 گناہ چھوٹنے اور گناہ چھوڑنے کا فرق 23 1
26 غمِ تقویٰ کی کیف و مستیاں 23 1
28 استرجاع کی سنت 24 1
29 تعریفِ مصیبت بزبانِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم 25 1
30 اس اُمت کی ایک امتیازی نعمت 26 1
31 حقیقی صبر کیا ہے؟ 27 1
32 اِنَّالِلہِ کی تفہیم کے لیے ایک انوکھی تمثیل 27 1
33 مقامِ تسلیم و رضا 29 1
34 حضرت پیرانی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا کے حالاتِ رفیعہ 30 1
35 حالاتِ برزخ 31 1
36 موت بھی رحمت ہے 31 1
37 صبر پر تین عظیم الشان بشارتیں 31 1
38 صلوٰۃ علی النبی کی تفسیر 32 1
39 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
41 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
42 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت عنداللہ 33 1
43 پہلی بشارت ’’رحمتِ خاصہ‘‘ 34 42
44 دوسری بشارت ’’رحمتِ عامہ‘‘ 34 42
45 تیسری بشارت ’’نعمت اِھْتِدَاء 35 42
46 حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد 35 1
48 شرح حدیث’’اِنَّ لِلہِ مَا اَخَذَ ‘‘ 36 1
Flag Counter