Deobandi Books

صبر اور مقام صدیقین

ہم نوٹ :

32 - 38
کے ہیں اور جب دعا مانگ رہا ہو تو صلوٰۃ کے معنیٰ دعا کے بھی ہیں۔ صلوٰۃ کی نسبت جب مخلوق کی طرف کی جائے گی تو مراد ہے نماز اور دعا اور جب اللہ کی طرف نسبت کی جائے کہ اللہ تعالیٰ صلوٰۃ بھیج رہا ہے تو وہاں مراد نزولِ رحمت ہے۔ اسی طرح صلوٰۃ کے معنیٰ دعائے مغفرت کے بھی ہیں جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی بندہ اللہ کی محبت میں کسی بندے کے پاس جاتا ہے تو ستر ہزارفرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔ جیسا کہ اس فقیر کی محبت میں اللہ کے لیے آپ لوگ یہاں آتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اور  رسول کے وعدوں پر ایمان لانا ضروری ہے کہ ستر ہزار فرشتے گھرسےساتھ چلتے ہیں شَیَّعَہٗ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ کُلُّھُمْ یُصَلُّوْنَ عَلَیْہِ اَیْ یَّسْتَغْفِرُوْنَ لَہٗ یعنی ستر ہزار فرشتے راستے بھر اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے نیک گمان سے کسی کو اللہ والا سمجھ کرمحض اللہ کے لیے اس سے ملاقات کرنے آتے ہیں تو ستر ہزار فرشتوں کی ڈیوٹی لگادی جاتی ہے جو راستے بھر اس کے ساتھ چلتے ہیں اوراس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور جب وہ مصافحہ کرتا ہے تو ستر ہزار فرشتے کہتے ہیں رَبَّنَا اِنَّہٗ وَصَلَ فِیْکَ اَیْ لِاَجْلِکَ یا اللہ،یہ آپ کے لیے مل رہا ہے، آپ کی وجہ سے محبت کررہا ہے،فَصِلْہُ21 ؎ اس کو اپنے سے ملالیجیے۔ اسی لیے جو لوگ اللہ والوں سے ملتے ہیں جلد اللہ والے ہوجاتے ہیں،کیوں کہ ستر ہزار فرشتوں کی دعائیں لگتی ہیں۔ دیکھیے! صلوٰۃ کے معنیٰ ہر جگہ کے اعتبار سے بدل رہے ہیں،اس حدیث میں صلوٰۃ کی نسبت جب فرشتوں کی طرف ہوئی تو یہاں معنیٰ ہوئے دعائے مغفرت لیکن صلوٰۃ کی نسبت جب اللہ تعالیٰ کی طرف ہوتی ہے تو اس کے معنیٰ ہوتے ہیں نزولِ رحمت۔
صلوٰۃ علی النبی کی تفسیر
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ  یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕیٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡاصَلُّوۡاعَلَیۡہِ  وَسَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا22؎ حضرت حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ بیان القرآن میں اس کا یہ ترجمہ فرماتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالیٰ اوراس کے فرشتے رحمت 
_____________________________________________
21؎   شعب الایمان للبیھقی:493/1(9024)،قصۃ ابراھیم فی المعانقۃ،مکتبۃ دارالکتب العلمیۃ
22؎  الاحزاب: 56
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمۃ الکتاب 7 1
4 ابتلاء و امتحان کا مفہوم 11 1
5 عاشقانِ خدا کے امتحان کا مقصد 11 1
6 شرح حدیث اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ صَبُوْرًا... الخ 12 1
7 اللہ تعالیٰ کے امتحان کے منصوص پرچے 13 1
8 تاثیر صحبتِ اہل اللہ 13 7
9 اللہ تعالیٰ کے امتحان کا پہلا پرچہ 14 7
10 انبیاء علیہم السلام پر مصائب کی وجہ 15 7
11 جن کے رتبے ہیں سِو ا ان کو سِوا مشکل ہے 15 7
12 اولیاء اللہ پر مصائب کی وجہ 15 7
13 امتحان کا دوسرا پرچہ 16 7
14 امتحان کا تیسرا پرچہ 17 7
15 امتحان کا چوتھا پرچہ 17 7
16 امتحان کا پانچواں پرچہ 18 7
17 مصیبت اور لفظ بشارت کا ربط 18 1
18 متاعِ جانِ جاناں جان دینے پر بھی سستی ہے 18 1
19 صبر کی تین قسمیں 18 1
20 مصیبت میں صبر کرنا 19 19
21 طاعت پر صبر کرنا 19 19
22 گناہو ں سےصبر کرنا 20 19
23 قلبِ شکستہ اور نزولِ تجلیاتِ الٰہیہ 20 1
24 ولایت و نسبت کی علامت 21 1
25 گناہ چھوٹنے اور گناہ چھوڑنے کا فرق 23 1
26 غمِ تقویٰ کی کیف و مستیاں 23 1
28 استرجاع کی سنت 24 1
29 تعریفِ مصیبت بزبانِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم 25 1
30 اس اُمت کی ایک امتیازی نعمت 26 1
31 حقیقی صبر کیا ہے؟ 27 1
32 اِنَّالِلہِ کی تفہیم کے لیے ایک انوکھی تمثیل 27 1
33 مقامِ تسلیم و رضا 29 1
34 حضرت پیرانی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا کے حالاتِ رفیعہ 30 1
35 حالاتِ برزخ 31 1
36 موت بھی رحمت ہے 31 1
37 صبر پر تین عظیم الشان بشارتیں 31 1
38 صلوٰۃ علی النبی کی تفسیر 32 1
39 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
41 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
42 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت عنداللہ 33 1
43 پہلی بشارت ’’رحمتِ خاصہ‘‘ 34 42
44 دوسری بشارت ’’رحمتِ عامہ‘‘ 34 42
45 تیسری بشارت ’’نعمت اِھْتِدَاء 35 42
46 حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد 35 1
48 شرح حدیث’’اِنَّ لِلہِ مَا اَخَذَ ‘‘ 36 1
Flag Counter