Deobandi Books

صبر اور مقام صدیقین

ہم نوٹ :

11 - 38
کون اچھے عمل کرتا ہےاور زندگی کے بعد موت دیتا ہوں تاکہ تم واپس آکر مجھے اپنا حساب کتاب پیش کرو۔
ابتلاء  و امتحان کا مفہوم
علامہ آلوسی تفسیرروح المعانی میں لکھتےہیں کہ حقیقتِ امتحان،حقیقتِ ابتلا، حقیقتِ اختبارکاعام مفہوم تحصیلِ علم ہے کہ جس کاامتحان لیا جائےاس کے بارے میں علم حاصل کیا جائے کہ اس کے اندر کیا قابلیت ہے۔ جیسے مدرسوں کےممتحن اورمہتمم اسی لیے امتحان لیتے ہیں کیوں کہ ان کو خبر نہیں ہوتی کہ طالب علم میں کتنی قابلیت ہے،اس کوسبق یاد ہے یا نہیں    اور یہ پاس ہوگا بھی یا نہیں۔ تو یہاں قابلیت کا علم حاصل کرنے کے لیے امتحان لیا جاتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف اس مفہوم کی نسبت کرنا محال ہے کیوں کہ اس سے یہ لازم آتا ہےکہ نعوذ باللہ!اللہ تعالیٰ یہ علم حاصل کرنے کے لیے امتحان لیتے ہیں کہ کون کس درجے کا صابراور کس درجے کاوفادارہےاوریہ اللہ کےلیےمحال ہے کہ وہ اپنےبندوں کی قابلیت سے بےخبرہو کیوں کہ وَہُوَاللَّطِیۡفُ الۡخَبِیۡرُ۔4؎وَہُوَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ5؎وہ لطیف ہے،خبیرہے، علیم ہے،ہمارے سینوں کےبھیدوں کو بھی جانتا ہے۔لہٰذا یہاں امتحان کےمعنیٰ یہ نہیں ہیں کہ اللہ ایمان والوں کی قابلیت صبر جاننے کے لیے امتحان لیتا ہے کیوں کہ اللہ کو ہمارے امتحان کی کوئی ضرورت نہیں وہ بغیر امتحان جانتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے،ہماری طاقت دست و بازو سےوہ باخبر ہے،لہٰذایہاں اللہ تعالیٰ کالفظ امتحان اورابتلا استعمال فرمانا تحصیلِ علم کےلیے نہیں ہے بلکہ اس کو استعارۂ تمثیلیہ کہتے ہیں جس سےمرادیہ ہے کہ ہم تو اپنے عاشقوں کے مقامات کو جانتے ہی ہیں کہ وہ ہر حال میں صابر اور میرے وفادار رہیں گے۔
عاشقانِ خدا کے امتحان کا مقصد
لیکن اس امتحان سے سارے عالَم کو دکھانا چاہتے ہیں، سارے عالم میں اللہ تعالیٰ اپنے
 _____________________________________________
4؎  الملک:14الحدید:6
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمۃ الکتاب 7 1
4 ابتلاء و امتحان کا مفہوم 11 1
5 عاشقانِ خدا کے امتحان کا مقصد 11 1
6 شرح حدیث اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ صَبُوْرًا... الخ 12 1
7 اللہ تعالیٰ کے امتحان کے منصوص پرچے 13 1
8 تاثیر صحبتِ اہل اللہ 13 7
9 اللہ تعالیٰ کے امتحان کا پہلا پرچہ 14 7
10 انبیاء علیہم السلام پر مصائب کی وجہ 15 7
11 جن کے رتبے ہیں سِو ا ان کو سِوا مشکل ہے 15 7
12 اولیاء اللہ پر مصائب کی وجہ 15 7
13 امتحان کا دوسرا پرچہ 16 7
14 امتحان کا تیسرا پرچہ 17 7
15 امتحان کا چوتھا پرچہ 17 7
16 امتحان کا پانچواں پرچہ 18 7
17 مصیبت اور لفظ بشارت کا ربط 18 1
18 متاعِ جانِ جاناں جان دینے پر بھی سستی ہے 18 1
19 صبر کی تین قسمیں 18 1
20 مصیبت میں صبر کرنا 19 19
21 طاعت پر صبر کرنا 19 19
22 گناہو ں سےصبر کرنا 20 19
23 قلبِ شکستہ اور نزولِ تجلیاتِ الٰہیہ 20 1
24 ولایت و نسبت کی علامت 21 1
25 گناہ چھوٹنے اور گناہ چھوڑنے کا فرق 23 1
26 غمِ تقویٰ کی کیف و مستیاں 23 1
28 استرجاع کی سنت 24 1
29 تعریفِ مصیبت بزبانِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم 25 1
30 اس اُمت کی ایک امتیازی نعمت 26 1
31 حقیقی صبر کیا ہے؟ 27 1
32 اِنَّالِلہِ کی تفہیم کے لیے ایک انوکھی تمثیل 27 1
33 مقامِ تسلیم و رضا 29 1
34 حضرت پیرانی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا کے حالاتِ رفیعہ 30 1
35 حالاتِ برزخ 31 1
36 موت بھی رحمت ہے 31 1
37 صبر پر تین عظیم الشان بشارتیں 31 1
38 صلوٰۃ علی النبی کی تفسیر 32 1
39 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
41 صلوٰۃ (درود) کے مختلف مطالب 33 1
42 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت عنداللہ 33 1
43 پہلی بشارت ’’رحمتِ خاصہ‘‘ 34 42
44 دوسری بشارت ’’رحمتِ عامہ‘‘ 34 42
45 تیسری بشارت ’’نعمت اِھْتِدَاء 35 42
46 حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد 35 1
48 شرح حدیث’’اِنَّ لِلہِ مَا اَخَذَ ‘‘ 36 1
Flag Counter