کے دل میں شوہر کے خلاف نفرت اور حقارت کے جذبات ابھرتے ہیں۔
عورت گھر کی ملکۂ عفت بن کر آرہی ہے۔ فطری طور پر محبوبہ بھی ہے اور آپ کی رفیقۂ حیات بھی، آپ کے اندرونی کاموں میں معاون و مددگار بھی، اس لیے محبت و الفت کا بھی اظہار ہو۔ ساتھ ہی اپنا وقار و مقام بھی ملحوظ رہے۔ اس سے طبیعت میں شگفتگی پیدا ہوگی۔ اور آپ کا قوّام و حاکم ہونا بھی ملحوظ نظر رہے گا۔
ایک تنبیہ: بعض لوگ شب زفاف کو شب قدر کے برابر باعظمت اور قبولیت دعا کی
رات سمجھتے ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر، یہ خیال قطعاً غلط اور بے اصل ہے۔ شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں، اسی طرح بعض یہ سمجھتے ہیں کہ مہر کے پیسے بالکل پاک ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ بیماری کے موقع پر اس سے علاج کرنا چاہیے تاکہ جلد شفا حاصل ہو۔ تو اس میں کوئی شک نہیں کہ مہر کا پیسہ عورت کے لیے حلال اور پاکیزہ ہے جیسے اور حلال طریقے سے کمایا ہوا مال ہوتا ہے، لیکن اس سے علاج کرنے سے جلد شفا ہوتی ہے، کہیں لکھا ہوا نہیں دیکھا۔
جماع کے آداب: جماع (صحبت کرنا اور ہم بستر ہونا) انسان کی وہ طبعی اور اہم ضرورت ہے کہ جس کے بغیر انسان کا صحیح طور سے زندگی گزارنا مشکل بلکہ تقریباً ناممکن سا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس خواہش کی تکمیل کا جذبہ انسانوں میں ہی نہیں بلکہ تمام حیوانات میں رکھا ہے، لیکن شریعت نے انسان کی اس فطری خواہش کی تکمیل کے لیے کچھ آداب اور طریقے رکھے ہیں تاکہ انسان اور حیوان میں فرق ہوجائے۔ اگر جماع کا مقصد فقط شہوت کی تکمیل ہی رکھی جائے، جس طرح بھی ہو، تو انسان اور حیوان میں فرق ہی کیا ہو؟ اس لیے اس کے آداب کی رعایت شرعی حق ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کا حق بھی ہے۔
پھر شریعت مطہرہ نے جماع کو انسانی حق دینے کے ساتھ شرعی حق بھی دیا ہے، اس لیے اس پر بہت سی فضیلتیں بھی بیان کی گئی ہیں تاکہ ایک مسلمان کے اس فعل میں بھی ثواب ملے۔
چناںچہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: اپنی بیوی سے جماع کرنا بھی صدقہ ہے اور اس پر ثواب ملتا ہے۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک شخص اپنی بیوی سے نفسانی خواہش پوری کرتا ہے اس میں بھی ثواب ملے گا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ اپنی خواہش کسی غلط جگہ پوری کرتا تو اس پر گناہ ہوتا یا نہیں؟صحابہؓ نے عرض کیا: ضرور۔ فرمایا: جب گناہ سے بچنے کے لیے حلال جگہ اس کو صرف کیا تو ضرور ثواب ملے گا۔
اندازہ لگایے خدائے پاک کی کتنی رحمتیں ہیں اپنے ماننے والوں پر۔
اب ہم جماع کے کچھ آداب بیان کرتے ہیں:
۱۔ جماع کا ایک ادب یہ ہے کہ پہلے عورت کو پیار و محبت اور بوس وکنار کے ساتھ