Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

24 - 37
نوٹ: ایک بات یہ بھی یاد رہے کہ اگر کسی وجہ سے شادی کا موقع نہ ہو یا بیوی کے ہوتے ہوئے صحبت کا موقع اور گنجایش کسی بھی وجہ سے نہ ہو تو ایسے مواقع میں اپنی عصمت و عفت کی حفاظت کے لیے شریعت مطہرہ نے کثرت سے روزہ رکھنے کو بتایا ہے، اس سے نگاہ نیچی ہوگی اور پاک دامنی حاصل ہوگی۔


زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر: نکاح کے بعد دونوں (میاں بیوی) کے حقوق ایک دوسرے پر عاید ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر ایک کو اپنے ذمے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرنی چاہیے۔ اسی صورت میں حقوق کی ادائیگی ہوگی اور تعلقات میں استحکام پیدا ہوگا۔
۱۔ ایک اہم حق جو خود دونوں سے متعلق ہے وہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کی طبیعت اور خواہش کا پورا لحاظ رکھا جائے۔ مثلاً: بعض طبایع انتہائی شہوانی ہوتی ہیں، اس قسم کی طبیعت رکھنے والوں کو بار بار اس کی تکمیل کا تقاضا پیدا ہوتا ہے اور بعض طبایع بہت کم زور شہوت والی ہوتی ہیں، ان کو اس کی طرف میلان کم ہوتا ہے، اب اگر دونوں کی طبیعتیں یک ساں اور ایک ہی طرح کی ہو تب تو کوئی بات نہیںلیکن بہت سی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک کی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے اور دوسرے کی خواہش بہت کم ہوتی ہے، اگر مرد کو بہت زیادہ خواہش ہوتی ہو تو اسے اپنے طبیعت پر کنٹرول کرنا چاہیے اور عورت کے مزاج کا خیال کرکے کبھی کبھار قصد کرنا چاہیے۔
اور اگر مرد کم زور طبیعت کا ہے تو عورت کی خواہش کی تکمیل کے لیے اسے مقویات کا استعمال کرنا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ مرد اپنی طبیعت کی بنا پر صحبت میں بہت کمی کردے اور بیوی اس 
کی منتظر بنی رہے، اس میں بھی بہت ہی نقصانات ہیں۔
مقویات میں سب سے اچھی چیز عمدہ خوراک، چھوٹے (حلال) جانوروں، پرندوں کا گوشت، انڈا، نیم برشت ومچھلی اور مغزیات بادام چلغوزہ وغیرہ ہیں۔ بہرحال دونوں کے اعتدال سے ہی زندگی خوش گوار ہوگی۔
۲۔ حیض اور نفاس کی حالت میں (یعنی ناپاکی کی حالت میں) بیوی سے صحبت کرنا حرام اور ناجائز ہے۔ بلکہ ایسے اوقات میں ناف سے لے کرگھٹنے تک ستر کھولنا ہی نہیں چاہیے۔ اس کے علاوہ باقی بدن سے لطف اندوز ہونا اور ساتھ میں سونا جائز ہے۔ بہ شرطے کہ صحبت میں ملوث ہونے کا خطرہ نہ ہو، ناپاکی کے زمانے میں بھی عورت کو اپنی الفت اور محبت کی کمی کا احساس نہ ہونے دیں، البتہ جماع سے پوری طرح بچیں۔ بیوی صرف خواہش پوری کرنے کے لیے یا حصول اولاد ہی کے لیے نہیں بلکہ ایک بڑی حکمت دلی الفت و محبت ہے، جس سے سارا تکان دور ہو کر دل باغ باغ ہوجائے جو کسی اور جگہ حاصل ہی نہیں ہوسکتی۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter