Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

35 - 37
بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ: بنی اسرائیل میں تین آدمی کہیں جارہے تھے۔ راستے میں بارش شروع ہوگئی، تینوں بارش سے بچنے کے لیے کسی غار (پہاڑ کی کھوہ) میں داخل ہوگئے۔ اتفاق سے اس غار پر اوپر سے پتھر کی چٹان آکر گر پڑی، جس سے غار کا منہ بالکل بند ہوگیا اور اب نکلنے کی کوئی راہ نہ تھی اور یقین ہوگیا کہ اب ہلاکت یقینی ہے۔ ان تینوں نے آپس میںیہ طے کیا کہ ہر آدمی اپنے کسی عمل مقبول کاواسطہ دے کر دعا کرے، شاید اس کے طفیل نجات مل جائے۔ چناںچہ ان میں ایک شخص (جس کا یہاں ذکر مقصود ہے) نے یہ دعا کی کہ اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں روزانہ بکریاں چراتا ہوں، شام کو واپس آکر پہلے اپنے ماں باپ کو دودھ نکال کر پلاتا ہوں اور پھر اپنے بچوں کو۔ ایک مرتبہ شام کو آتے آتے دیر ہوگئی، گھر جب پہنچا تو والدین سوچکے تھے۔ دودھ نکالا تو میرے بچے مانگنے لگے، لیکن میں نے کہا جب تک ماں باپ نہ پی لیں نہیں پلاؤں گا۔ ان کو بیدار کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ دودھ کا پیالہ لے کر سرہانے کھڑا ہوگیا کہ جب بیدار ہوں گے تو پلاؤں گا اور بچے بلبلاتے رہے، یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ جب اٹھے تو ان کو پلایا پھر بچوں کو۔ اے اللہ! اس عمل کے طفیل دعا کرتا ہوں کہ راستہ دے دے۔ چناںچہ وہ پتھر کچھ ہٹ گیا جس سے کچھ ہوا آنے لگی اور روشنی ہوگئی، لیکن نکل نہیں سکتے تھے۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے نے اپنے اپنے نیک عمل کا واسطہ دیا اور غار سے وہ پتھر ہٹ گیا اور راستہ مل گیا۔


حضرت موسیٰ  ؑ کا رفیقِ جنت: حضرت موسیٰ  ؑ نے دعا کی کہ اے اللہ! جنت میں 
جو میرا رفیق ہوگا وہ بتادے۔ اللہ جل جلالہ نے بتایا کہ فلاں جگہ اس صفت کا آدمی ہے، اسے دیکھ لو۔ چناںچہ تلاش کرتے کرتے پہنچے تو دیکھا ایک آدمی ہے اور اس کی ماں بالکل بوڑھی، اپاہج، چلنے پھرنے اور حرکت کرنے سے معذور ہے، یہ آدمی محنت و مزدوری کرتا ہے اور روزانہ دونوں وقت آکر اپنی ماں کو اپنے ہاتھ سے لقمہ دیتا ہے اور اس کی خدمت کرتا ہے۔ ماں اس کی خدمت کے صلے میں دعا دیتی ہے کہ بیٹا! اللہ تجھے جنت میں موسیٰ کا رفیق اور ساتھی بنائے۔


ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا: رسول اللہﷺ کے زمانے میں ایک جوان شخص کا انتقال ہونے لگا۔نبی پاکﷺ تشریف لائے اور کلمہ کی تلقین کرنے لگے، لیکن اس کی زبان پر کلمہ جاری نہیں ہوتا۔ آپ سمجھ گئے کہ ماں ناراض ہے۔ پھر ماں کو بلایا اور اس سے کہا کہ کیا تو چاہتی ہے کہ تیرا بیٹا جہنم کی آگ میں جلے؟ اس نے کہا: نہیں۔ تب فرمایا کہ بیٹے سے جو غلطی ہوئی ہو اس کو معاف کردے اس سے راضی ہوجا۔ چناںچہ اس نے معاف کردیا اور بچے کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter