Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

22 - 37
تنبیہ: ۱۔ اگر شادی باکرہ (کنواری) عورت سے ہو تو پہلی مرتبہ صحبت کرنے میں اس کے پردۂ بکارت کے پھٹنے سے اسے تکلیف ہوتی ہے جس سے وہ گھبراجاتی ہے۔ ایسے وقت نرمی کا معاملہ کرنا چاہیے، حرکت کم کرنی چاہیے۔
۲۔ کنواری عورت سے اگر شادی ہو اور پردۂ بکارت معلوم نہ ہو، اگر عورت کے اخلاق اچھے ہوں اور برائی میں مبتلا ہونے کے آثار نہ ہوں تو فقط اس پردہ کے نہ ہونے سے اس کو متّہم نہ کرے، اس لیے کہ فقہا نے لکھا ہے اور اطبا بھی کہتے ہیں کہ بعض مرتبہ کہیں کودنے پھاندنے سے یا کہیں گر پڑنے سے، اسی طرح کثرت حیض سے اور کافی مدت تک شادی نہ ہونے سے بھی پردۂ بکارت ختم ہوجاتا ہے۔


غسل جنابت کا بیان: مرد نے جب شب میں جماع کیا ہو تو صبح ہوتے ہی نماز فجر سے پہلے غسل کرنا چاہیے، اس کو غسل جنابت کہتے ہیں۔
غسل جنابت بہت اہتمام کے ساتھ کرنا چاہیے، خصوصاً میاں بیوی اپنے اعضائے جنسیہ کو اچھی طرح دھونے کا خیال رکھیں۔
مرد اپنے عضو کو اچھی طرح دھوئے، خصوصاً ختنہ والی جگہ کی کھال میں رطوبت جمع ہوجاتی ہے، اسے صاف کرے ورنہ جلدی (کھال کی) بیماریوں کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایسے ہی عورت اپنے اندام نہانی کی صفائی کرے۔
غسل سے پہلے پیشاب کرلینا چاہیے تاکہ اگر منی کا کچھ حصہ رکا ہوا ہو تو خارج ہوجائے۔
غسل جنابت کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے بدن کے جس حصے پر ناپاکی لگی ہو اسے دھوئے، پھر وضو کرے، پھر پورے بدن پر خوب پانی بہائے۔ غسل میں تین فرض ہیں:
۱۔ کلی کرنا۔    ۲۔ ناک میں پانی ڈالنا۔    ۳۔ پورے بدن پر پانی بہانا۔
تنبیہ: غسل جنابت کیے بغیر گھر میں پڑے رہنا بے برکتی اور نحوست کا سبب ہے، اس میں شرم اور حیا نہ کرنی چاہیے۔
رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ جنابت کی حالت میں پڑے رہنے سے رحمت کے فرشتے گھر میں نہیں آتے۔ مراد یہی ہے کہ سستی اور کاہلی سے پڑا رہے کہ جس کی وجہ سے نمازیں بھی قضا ہو جائیں۔ ہاں فقط رات کے تھوڑے حصے میں جنابت کی حالت میں سونا مراد نہیں۔
تنبیہ: یاد رکھنا چاہیے کہ جس طرح جماع کرنے سے غسل فرض ہوجاتا ہے اسی طرح احتلام (یعنی نیند میں خواب دیکھ کر انزال منی ہونے) اور نیم خوابی میں منی نکلنے سے بھی غسل فرض ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بیداری میں شہوت کے ساتھ انزال ہو یا عورت کے چھونے اور بوسہ دینے میں شہوت پائی جائے اور انزال ہوجائے تو بھی غسل فرض ہوجاتا ہے۔
عورت کو اس قسم کی شکایت کم ہوتی ہے،جماع کی صورت میں جب مرد کی سپاری 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter