Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 37
دوستوں کی یہ خواہش بہت عمدہ اور مناسب تھی، اور ان کی خواہش کا احترام میرے ذمے ضروری تھا، مگر ابتدا میں طبیعت کو کافی تردّد رہا، پھر اس موضوع پر مضامین کی تیاری بڑا اہم مسئلہ تھا، خصوصاً جب کہ اس قسم کی بہتر کتابیں بھی میسر نہیں۔
لیکن اس کا احساس ضرور رہا کہ گو انوکھا موضوع ہے، مگر ضرورت ایسے رسالے کی بہت ہے۔ اور کیا بعید کہ سنت رسول اللہﷺ کو زندہ کرنے کی جو بشارتیں دی گئی ہیں ان میں شرکت ہوجائے، اور سعادتِ دارین کا ذریعہ بنے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر اعتماد کیا، اس نے دست گیری فرمائی اور بڑی کوشش کے بعد رسالہ تیار ہوا۔ اللہ تعالیٰ میری کوتاہیوں کو درگزر فرما کر رسالے کو قبول فرمائے، اور تمام لوگوں کے لیے مفید بنائے۔ وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ


محمد ابراہیم پالن پوری
				خادم حدیث نبوی 
				مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام آنند ۔گجرات


تحفۃ النکاح


جوانی کی ابتدا: لڑکے کی جوانی شریعت میں مختلف علامتوں سے پہچانی جاتی ہے۔ احتلام کا ہوجانا یا اس سے کسی عورت کو حمل کا ٹھہرنا یا شہوت کے ساتھ انزال ہوجانا، لیکن اگر اس طرح کی کوئی علامتِ بلوغ ظاہر نہ ہو تو پندرہ سال پورے ہونے پر شریعت میںبالغ شمار ہوتا ہے۔
لڑکی کے بلوغ کی علامت حیض کا آنا یا احتلام ہوجانا یا حمل ٹھہرنایا بیداری میں شہوت کے ساتھ منی کا نکلنا، اور کوئی علامت ظاہر نہ ہو تو پندرہ سال پر بالغہ شمار ہوگی۔
بالغ ہونے کے بعد وہ دونوں احکامات شرعیہ کے مکلف ہوجاتے ہیں۔ نماز، روزہ اور دیگر اَحکام ان پر فرض ہوجاتے ہیں۔ اب اگر غفلت یا نادانی کی وجہ سے ان کے ادا کرنے میں کوتاہی کریں گے تو ان کی قضا اور تلافی کرنا ضروری ہوگا۔
بالغ ہونے سے پہلے بچہ اپنے ماں باپ کے تابع تھا۔ شریعت کی طرف سے اس پر کوئی چیز فرض نہیں تھی، مگر اب بالغ ہونے کے بعد وہ مستقل مرد شمار ہوتا ہے اور شریعتِ مطہرہ کے تمام احکام اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔



x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter